غزل 13 اشعار

ابھی کم سن ہیں معلومات کتنی

Abhi kam-sin hain maaloomaat kitni

ابھی کم سن ہیں معلومات کتنیوہ کتنے اور ان کی بات کتنی

یہ میرے واسطے ہے بات کتنیوہ کہتے ہیں تری اوقات کتنی

سحر تک حال کیا ہوگا ہماراخدا جانے ابھی ہے رات کتنی

یہ سر ہے یہ کلیجہ ہے یہ دل ہےوہ لیں گے خیر سے سوغات کتنی

توجہ سے کبھی سن لو مری باتجو تم چاہو تو یہ ہے بات کتنی

طبیعت کیوں نہ اپنی مضمحل ہورہی یہ مورد آفات کتنی

گلستاں فصل گل میں لٹ رہا ہےحنا آئی تمہارے ہات کتنی

ہمارے دل نہ دینے پر خفا ہولٹاتے ہو تمہیں خیرات کتنی

کرو شکر ستم ان کے ستم پرکہ اتنی بات بھی ہے بات کتنی

جفا و قہر سے واقف نہ تھا میںبڑھی الفت میں معلومات کتنی

جفا والے حساب اس کا لگا لیںوفا کرتا ہوں میں دن رات کتنی

عبادت حضرت زاہد کروں میںمگر اے قبلۂ حاجات کتنی

نہیں رکتے ہمارے اشک اے نوحؔیہ طوفاں خیز ہے برسات کتنی

— نوح ناروی

فرہنگ

مضمحل — افسردہ، تھکا ہوا، بے دم
مورد آفات — آفتوں کا نشانہ
قبلۂ حاجات — جس کی طرف حاجتوں کے لیے رجوع کیا جائے

تشریح

اس غزل میں شاعر نے ہر شعر میں لفظ "کتنی" کو ردیف بنا کر محبوب کے ناز و ستم اور عاشق کی بے بسی کا بیان کیا ہے۔ کلام کا مرکزی خیال محبوب کی جفا، عاشق کی وفا اور اس کے دل و جان کی قربانی ہے۔ لہجہ شوخ اور طنز آمیز ہے، جیسے شاعر محبوب کی بے نیازی پر شکوہ بھی کرتا ہے اور مسکراتا بھی ہے۔ مثلاً "جفا و قہر سے واقف نہ تھا میں، بڑھی الفت میں معلومات کتنی" میں عاشق کہتا ہے کہ محبت میں اسے ستم کے کئی پہلو معلوم ہوئے۔ آخری شعر میں آنسوؤں کی برسات کو طوفان خیز کہہ کر دکھ کی شدت بیان کی گئی ہے۔