غزل 20 اشعار

ہمیشہ تمنا و حسرت کا جھگڑا ہمیشہ وفا و محبت کا ہلڑ

Hamesha tamanna-o-hasrat ka jhagda hamesha wafa-o-muhabbat ka hullad

ہمیشہ تمنا و حسرت کا جھگڑا ہمیشہ وفا و محبت کا ہلڑتھمے کیا طبیعت رکے کس طرح دل یہ آفت وہ فتنہ یہ آندھی وہ جھکڑ

جو راز محبت کو جانے گا کوئی تو یہ جان لے وہ مچا دے گا گڑبڑنظر کی طرح بڑھ نظر کی طرح رک نظر کی طرح مل نظر کی طرح لڑ

مرے دل کے ہاتھوں سے ہجر وفا میں مری زندگی میں نہ ہو جائے گڑبڑکبھی کثرت رنج و غم کا تھپیڑا کبھی جوش امید و حسرت کی اوجھڑ

کہاں میں ہوں ایسا کہ تو مہرباں ہو کہاں قسمت ایسی کہ آساں ہو مشکلاگر اور گاہک نہیں کوئی تیرا تو اے خنجر ناز میرے گلے پڑ

بشر کیا فرشتے جو پیٹیں ڈھنڈھورا تو کیوں کر چھپے راز کم بخت دل کاادھر آہ نکلی ہماری زباں سے ادھر مچ گیا ساری دنیا میں ہلڑ

سر ہم سری حسن و ناز و ادا میں نہ رکھتا تھا کوئی نہ رکھے گا کوئیترا عکس آئینہ ہے اور تو ہے جو لڑنا ہے تجھ کو تو اپنے ہی سے لڑ

بہار جوانی حیات جوانی نہ یہ غیر فانی نہ وہ غیر فانیعروس چمن کا اترتا ہے گہنا خزاں کے زمانے میں ہوتی ہے پت جھڑ

ہزاروں مرے ہیں ہزاروں مرے ہیں ہزاروں مریں گے ہزاروں مٹیں گےوہ انساں نہیں اس کو سمجھو فرشتہ جو برداشت کر لے محبت کی اوجھڑ

وہ عرض تمنا کو فریاد سمجھے وہ فریاد کو غم کی روداد سمجھےذرا سی مری بات تھی لیکن اس کا ہوا رفتہ رفتہ کہاں تک بتنگڑ

ادھر عیش و عشرت ادھر یاس و حسرت جہاں والے دیکھیں جہاں کی دو رنگیکہیں کوئی پیہم بچاتا ہے بغلیں کوئی پیٹتا ہے کہیں سر دھڑا دھڑ

محبت نے چھوڑا یہ طرفہ شگوفہ بہار جوانی بھی دل نے نہ دیکھیابھی پھولنے پھلنے کے دن کہاں تھے مگر کٹ گئی نخل امید کی جڑ

جو اک جنگ جو ادراک صلح جو ہو تو جھگڑا نہ اٹھے بکھیڑا نہ اٹھےدل و دل ربا میں نبھے کیا محبت ادھر وہ بھی ضدی ادھر یہ بھی اکھڑ

کیے سیکڑوں عہد و پیمان الفت مگر خیر سے کوئی سچا نہ نکلاوہ کہتے ہیں ملنے کو اب حشر کے دن کہیں ہو نہ جائے کچھ اس دن بھی گڑبڑ

مقدر میں لکھا تھا ہن کر بگڑنا کوئی کیوں نہ مرتا کوئی کیوں نہ اٹھتازمیں دوز اہل زمیں ہو گئے سب پڑی آسماں سے وہ سر پر دو ہتھڑ

جو ناوک چلے اور تلوار نکلی تو قائم رہا میں ہی عہد وفا پرکسی نے کسی کو بھی پھر کر نہ دیکھا پڑی امتحاں گھر میں کچھ ایسی بھاگڑ

سمجھتے ہیں آغاز و انجام اپنا مہ و مہر کیا آئیں گے تیرے آگےادھر سے ادھر ان کا پھر جائے گا منہ لگائے گی شرمندگی ایسا تھپڑ

خیال و تصور میں ہرگز نہ لانا ہنسی دل لگی میں ہمیشہ اڑانامرے دعویٔ عشق کی قدر کیا ہو وہ اس کو سمجھتے ہیں مجذوب کی بڑ

جہاں دیکھتا ہوں وہاں دیکھتا ہوں جدھر دیکھتا ہوں ادھر دیکھتا ہوںمحبت کی شورش محبت کی اودھم محبت کا غوغا محبت کا ہلڑ

مزا جب ہے آپس میں کچھ جنگ بھی ہو مزا جنگ میں جب ہے کچھ صلح بھی ہودکھا دے تلون کا اپنے تماشا ادھر لڑ ادھر مل ادھر مل ادھر لڑ

بہایا مضامین کا تم نے دریا غزل میں بہت خوب اشعار لکھےزمانے کو اے نوحؔ حیرت نہ کیوں ہو کہ طوفان ایسا زمین ایسی گڑبڑ

— نوح ناروی

فرہنگ

تمنا و حسرت — آرزو اور محرومی کا احساس
ناوک — تیر، چھوٹا تیر
مجذوب کی بڑ — دیوانے کی بے ربط گفتگو

تشریح

اس غزل میں عشق و محبت کی ہنگامہ خیزی، تمنا و حسرت کی کشمکش اور دل کے ہاتھوں پیدا ہونے والی گڑبڑ کا بیان ہے۔ شاعر کا لہجہ جذباتی اور بے باک ہے، جو محبوب سے شکوے، خود سپردگی اور عشق کی شورش کو ایک ہی رو میں پیش کرتا ہے۔ ایک نمایاں مصرع ہے: "نظر کی طرح بڑھ نظر کی طرح رک نظر کی طرح مل نظر کی طرح لڑ"، جس میں محبت کے اتار چڑھاؤ اور قربت و ناراضی کے تضاد کو نظر کی حرکات سے واضح کیا گیا ہے۔ مجموعی طور پر کلام عشق کے ہنگاموں کی تصویر کشی کرتا ہے۔