غزل 10 اشعار

چین ہو یا بے چینی ہو پہلے دل گھبرائے گا

Chain ho ya be chaini ho pehle dil ghabraye ga

چین ہو یا بے چینی ہو پہلے دل گھبرائے گاجاتے جاتے جائے گی آتے آتے آئے گا

قاصد آنے جانے میں تھک تھک کر گھبرائے گاجائے گا پھر آئے گا آئے گا پھر جائے گا

ڈھونڈنے والی نظروں نظروں دیکھیں گے پہلو کی طرفان کی اس دل جوئی پر میرا دل اترائے گا

دل میں امیدیں لاکھوں تھیں کچھ نکلیں ہیں کچھ باقی ہیںخیر کبھی پھر آؤ گے پھر کبھی دیکھا جائے گا

دیر و حرم کے مالک سے ہم کچھ مانگیں بھی تو سہیہے وہ بڑا دینے والا دے گا یا دلوائے گا

دل کے خود آزار و الم دل کی قدر بڑھائیں گےہوگا یہ اکسیر مگر خاک میں جب مل جائے گا

ناصح آنے والا ہے دو ہی باتیں ہونی ہیںیا اسے ہم سمجھائیں گے یا وہ ہمیں سمجھائے گا

شکوۂ غم کی محشر میں ہم کو تو امید نہیںسامنے وہ آ جائیں گے ہوش کسے رہ جائے گا

دل دینے والا غم سے چھٹ جائے گا دل دے کردل لینے والا دل میں دل لے کر پچھتائے گا

نوحؔ کے رونے پر ہنسنا بے دردوں کا خواب نہیںبحر محبت میں اس سے اور بھی طوفان آئے گا

— نوح ناروی

فرہنگ

اکسیر — ایسی دوا جو کم کو زیادہ کر دے، بہت قیمتی شے
دیر و حرم — بت خانہ اور کعبہ، یعنی مختلف عبادت گاہیں
شکوۂ غم — غم کی شکایت یا گلہ

تشریح

اس غزل میں محبوب کے آنے جانے کے انتظار، امیدوں کے ادھورے رہ جانے اور عاشق کی بے قراری کا بیان ہے۔ شاعر کا لہجہ حسرت آمیز اور کسی قدر شکوہ سنج ہے، مگر ساتھ ہی ایک طرح کی خود اعتمادی بھی جھلکتی ہے۔ ایک نمایاں شعر میں کہا گیا ہے کہ دل میں لاکھوں امیدیں تھیں، جن میں سے کچھ پوری ہوئیں اور کچھ باقی ہیں، اور شاعر ان باقی امیدوں کو بھی وقت پر چھوڑ دیتا ہے۔ آخری شعر میں عاشق کے رونے کو بے دردوں کے لیے تماشا نہ سمجھنے اور محبت کے سمندر میں مزید طوفان آنے کی بات کی گئی ہے۔