غزل 10 اشعار

اپنے اپنے رنگ میں یکتا میں ہی میں ہوں تو ہی تو ہے

Apne Apne Rang Mein Yakta Main Hi Main Hoon Tu Hi Tu Hai

اپنے اپنے رنگ میں یکتا میں ہی میں ہوں تو ہی تو ہےحسن کی مورت عشق کا پتلا میں ہی میں ہوں تو ہی تو ہے

دنیا سے کیا مطلب مجھ کو عالم سے کیا تجھ کو تعلقمیرا دل بر تیرا شیدا میں ہی میں ہوں تو ہی تو ہے

چل کر پھر کر دیکھا بھالا جانچا پرکھا سمجھا بوجھاسب سے اعلیٰ سب سے ادنیٰ میں ہی میں ہوں تو ہی تو ہے

ظلم سے رکھے کام ہمیشہ دعوے کرتا جائے وفا کاکون زمانے میں ہے ایسا میں ہی میں ہوں تو ہی تو ہے

خون جگر سے قول رہا یہ میرے اشک چشم تر کاچڑھتا دریا بہتا دریا میں ہی میں ہوں تو ہی تو ہے

تو ہی تو ہے میں ہی میں ہوں عالم میں عالم سے نرالادنیا میں دنیا سے انوکھا میں ہی میں ہوں تو ہی تو ہے

دل نہ تجھے لینا تھا مجھ سے جان مجھے دینی تھی نہ تجھ پرکیسا دنیا بھر میں رسوا میں ہی میں ہوں تو ہی تو ہے

کیسی عذرا کیسی لیلیٰ کیسا وامق کیسا مجنوںاب مشہور جہاں میں کیا کیا میں ہی میں ہوں تو ہی تو ہے

یوں تو ہیں معشوق ہزاروں یوں تو ہیں لاکھوں عاشق بھیلیکن بہتر نادر یکتا میں ہی میں ہوں تو ہی تو ہے

نوحؔ یہ باتیں مٹ جائیں گی تیرے میرے مٹ جانے سےچاہنے والا عشق و وفا کا میں ہی میں ہوں تو ہی تو ہے

— نوح ناروی

فرہنگ

شیدا — کسی پر فریفتہ، دیوانہ
خون جگر — دل کا دکھ، شدید غم
اشک چشم تر — بھیگی آنکھ کے آنسو

تشریح

اس غزل میں عاشق اور معشوق کے باہمی تعلق کو انوکھے انداز میں بیان کیا گیا ہے۔ شاعر کا مرکزی خیال یہ ہے کہ دنیا کے تمام معیار اور رشتے ثانوی ہیں، اصل حقیقت صرف دو وجودوں کے عشق میں ہے، جن میں ہر ایک اپنی جگہ یکتا ہے۔ ردیف کے طور پر دہرایا گیا مصرع "میں ہی میں ہوں تو ہی تو ہے" شاعر کے بے باک اور پرجوش لہجے کو نمایاں کرتا ہے۔ مقطع میں شاعر کہتا ہے کہ دنیا کی باتیں مٹ جائیں گی، مگر عشق و وفا کا یہ رشتہ باقی رہے گا۔

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں