غزل 5 اشعار

میرے جینے کا طور کچھ بھی نہیں

Mere Jeene Ka Taur Kuch Bhi Nahin

میرے جینے کا طور کچھ بھی نہیںسانس چلتی ہے اور کچھ بھی نہیں

دل لگا کر پھنسے ہم آفت میںبات اتنی ہے اور کچھ بھی نہیں

آپ ہیں آپ آپ سب کچھ ہیںاور میں اور اور کچھ بھی نہیں

ہم اگر ہیں تو جھیل ڈالیں گےدل اگر ہے تو جور کچھ بھی نہیں

شعر لکھتے ہیں شعر پڑھتے ہیںنوحؔ میں وصف اور کچھ بھی نہیں

— نوح ناروی

فرہنگ

جور — ظلم، زیادتی
وصف — خوبی، صفت، شناخت

تشریح

اس غزل میں شاعر اپنی زندگی کو نہایت سادہ اور بے رنگ بیان کرتا ہے کہ بس سانس چلتی ہے اور کچھ حاصل نہیں۔ محبت میں دل لگا کر آفت میں پھنسنے کو وہ ایک معمولی بات قرار دیتا ہے۔ لہجہ بے نیازی اور تھکن کا ہے، جس میں شکوہ بھی دبا ہوا محسوس ہوتا ہے۔ مقطع میں شاعر اپنی شناخت شعر لکھنے اور پڑھنے تک محدود کر دیتا ہے۔