غزل 9 اشعار

بطور یادگار زہد مے خانے میں رکھ دینا

Batoor-e-Yadgar-e-Zuhd May-Khane Mein Rakh Dena

بطور یادگار زہد مے خانے میں رکھ دینامری ٹوٹی ہوئی توبہ کو پیمانے میں رکھ دینا

کہا تھا اے دل نافہم و ناداں تجھ سے یہ کس نےخدا خانے کی حرمت کو صنم خانے میں رکھ دینا

پسند آئے نہ آئے منحصر ہے یہ طبیعت پرکسی کے سامنے دل ہم کو نذرانے میں رکھ دینا

دوبارا پھر کسی دن میرے کام آئے گی اے ساقیجو مے پینے سے بچ جائے وہ پیمانے میں رکھ دینا

کہیں آئیں کہیں جائیں کہیں اٹھیں کہیں بیٹھیںقدم ہر پھر کر اپنا ہم کو بت خانے میں رکھ دینا

چراغ انجمن اپنی ضیا پھیلانے والا ہےاٹھا کر شعلۂ الفت کو پروانے میں رکھ دینا

کہاں ہم ڈھونڈتے تجھ کو پھریں گے اس گھڑی ساقیصبوحی کے لئے تھوڑی سی پیمانے میں رکھ دینا

نظر آتے ہیں کچھ انگور مجھ کو اے مرے ساقیلہو توبہ کا ان کے ایک اک دانے میں رکھ دینا

خطائے عشق پر کیوں نوحؔ اپنی جان کھو بیٹھےرقم اتنی بڑی اور اس کو جرمانے میں رکھ دینا

— نوح ناروی

فرہنگ

حرمت — احترام، عزت و تقدس
منحصر — موقوف، انحصار رکھنے والا
صبوحی — صبح کی شراب نوشی

تشریح

اس غزل میں شاعر مے خانے کے ماحول میں اپنی توبہ، دل اور جذبات کو علامتی انداز میں پیش کرتا ہے۔ وہ اپنی ٹوٹی ہوئی توبہ کو پیمانے میں رکھنے اور دل کو نذرانے کے طور پر پیش کرنے کی بات کرتا ہے، جس سے زہد اور رندی کی کشمکش نمایاں ہوتی ہے۔ آخری شعر میں شاعر عشق کی خطا پر جان کھونے کو بڑے جرمانے سے تعبیر کرتا ہے، اور لہجہ شوخ و طنزیہ ہے۔ مجموعی طور پر کلام میں مے خانے کی علامات کے ذریعے توبہ شکنی اور عشق کی لذت بیان کی گئی ہے۔

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں