غزل 9 اشعار

ناکام نشاط عیش و خوشی ہر وقت کے رنج و غم نے کیا

Naakaam-e-Nishaat-e-Aish-o-Khushi Har Waqt Ke Ranj-o-Gham Ne Kiya

ناکام نشاط عیش و خوشی ہر وقت کے رنج و غم نے کیاجو تم نے کہا وہ دل نے کیا جو دل نے کہا وہ ہم نے کیا

یہ حال ہے میرے مرقد کا عالم ہے یہ میرے مدفن پرصرصر نے کسی دن جھاڑو دی چھڑکاؤ کبھی شبنم نے کیا

فرقت میں ہزاروں ظلم سہے الفت میں ہزاروں رنج دئےکیا ہم نے کیا کیا تم نے کیا یہ تم نے کیا وہ ہم نے کیا

آنکھوں سے بہے مٹی میں ملے احباب کو پروا کچھ نہ ہوئیماتم مرے اک اک آنسو کا مژگاں کی صف ماتم نے کیا

اب کوئی اسے فریاد کہے یا کوئی اسے شکوہ سمجھےہم کو جو ستایا بندوں نے تو شکر خدا کا ہم نے کیا

یوں آپ بگڑنے کو بگڑیں لیکن یہ ذرا سوچیں سمجھیںکیا صرف ہمیں نے عشق کیا دنیا نے کیا عالم نے کیا

یہ تم نے کیا یہ تم نے سنا یہ تم نے کہا یہ کون کہےوہ پوچھتے ہیں کیا ہم نے کہا کیا ہم نے سنا کیا ہم نے کیا

حسرت کو بھی حسرت آتی ہے عبرت کو بھی عبرت آتی ہےوہ شکل ہماری غم میں ہوئی یہ حال ہمارا غم نے کیا

دنیا کو ڈبویا اشکوں سے طوفان اٹھایا رو رو کردریائے غم الفت میں بپا اے نوحؔ تلاطم ہم نے کیا

— نوح ناروی

فرہنگ

مرقد — قبر، آرام گاہ
صرصر — تیز اور سخت ہوا، آندھی
مژگاں کی صف — پلکوں کی قطار

تشریح

اس غزل میں شاعر نے عشق میں ملنے والے رنج، جدائی کے ظلم اور محبوب کی بے اعتنائی کا بیان کیا ہے۔ شاعر کا لہجہ شکایت آمیز مگر صبر و شکر سے بھرا ہوا ہے۔ مثلاً ایک شعر میں کہتا ہے کہ لوگوں کے ستانے پر اس نے خدا کا شکر ادا کیا، اور دوسرے شعر میں یہ سوال اٹھاتا ہے کہ کیا عشق صرف اسی نے کیا ہے، گویا دنیا اور عالم نے بھی عشق کیا ہے۔ آخری شعر میں شاعر اپنے آنسوؤں اور فغاں سے غم کے دریا میں طوفان برپا کرنے کا ذکر کرتا ہے۔