غزل 16 اشعار

بلبل کا اڑایا دل ناحق یہ خام خیالی پھولوں کی

Bulbul ka udaya dil na-haq yeh kham khayali phoolon ki

بلبل کا اڑایا دل ناحق یہ خام خیالی پھولوں کیلیتی ہے تلاشی باد صبا اب ڈالی ڈالی پھولوں کی

یہ حسن و لطافت یہ خوشبو یہ رنگ فضا یہ جوش نموعالم ہے انوکھا کلیوں کا دنیا ہے نرالی پھولوں کی

مثل بلبل نکہت سے چھٹے دم بھر کو چمن ممکن ہی نہیںہوتی ہے تصدق پھولوں پر خود رہنے والی پھولوں کی

مانا کہ لٹائے راتوں کو گل زار میں موتی شبنم نےجب صبح ہوئی سورج نکلا تو جیب تھی خالی پھولوں کی

گلچیں کی بھی نظریں اٹھتی ہیں صرصر کے بھی جھونکے آتے ہیںہو ایسے میں کس سے کیوں کر کب تک یے رکھوالی پھولوں کی

آتی ہے خزاں اب رخصت کر زندہ جو رہے پھر آئیں گےہم سے تو نہ دیکھی جائے گی مالی پامالی پھولوں کی

ہر برگ شجر پر خوش ہو کر گلشن میں نچھاور کرنے کونکہت کا خزانہ کھول دیا ہمت ہے یہ عالی پھولوں کی

پھر رت بدلی پھر ابر اٹھا پھر سرد ہوائیں چلنے لگیںہو جائے پری بن جائے دلہن اب ڈالی ڈالی پھولوں کی

ہاروں میں گندھے جکڑے بھی گئے گلشن بھی چھٹا سینہ بھی چھداپہنچے مگر ان کی گردن تک یہ خوش اقبالی پھولوں کی

صیاد کے گھر سے گلشن تک اللہ کبھی پہنچائے مجھےامید نہیں میں خوش ہو کر دیکھوں خوشحالی پھولوں کی

گل گشت میں بھی چلتے پھرتے کام اس نے کیا عیاری کااخلاص بڑھا کر پھولوں سے ہر بات اڑا لی پھولوں کی

معشوقوں کے دہنے بائیں تو عشاق کا مجمع رہتا ہےدیکھی نہ عنادل سے ہم نے محفل کبھی خالی پھولوں کی

ہم اپنے دل میں داغوں کو یوں دیکھتے ہیں یوں دیکھتے ہیںکرتا ہے نگہبانی جیسے گل زار میں مالی پھولوں کی

جو لطف کبھی حاصل تھا ہمیں وہ لطف چمن کے ساتھ گیااب کنج قفس میں کھینچتے ہیں تصویر خیالی پھولوں کی

شبنم کے بھی قطرے گلشن میں بد مست کئے دیتے ہیں مجھےلبریز مئے عشرت سے ہوئی ایک ایک پیالی پھولوں کی

ہر مصرعۂ تر سے ہے پیدا گل ہائے مضامیں کا جلوہاے نوحؔ کہوں میں اس کو غزل یا سمجھوں ڈالی پھولوں کی

— نوح ناروی

فرہنگ

باد صبا — صبح کی نرم ہوا
نکہت — خوشبو، مہک
صرصر — تیز اور سخت ہوا

تشریح

اس غزل میں شاعر نے پھولوں، کلیوں اور باغ کے مناظر کو مرکز بنا کر حسن، خوشبو اور فنا کے تصور کو بیان کیا ہے۔ کلام کا لہجہ حسرت اور دلکشی کا ہے، جہاں باغ کی رونق کے ساتھ گلچیں، صرصر اور خزاں کی آمد کا خوف بھی جھلکتا ہے۔ ایک نمایاں مصرعہ "ہاروں میں گندھے جکڑے بھی گئے گلشن بھی چھٹا سینہ بھی چھدا" پھولوں کے انجام کی تلخ تصویر پیش کرتا ہے، جبکہ آخری شعر میں شاعر اپنے کلام کو پھولوں کی ڈالی سے تشبیہ دیتا ہے۔