غزل 28 اشعار

فروغ حسن میں کیا بے ثبات دل کا وجود

Farogh-e-husn mein kya be sabaat dil ka wajood

فروغ حسن میں کیا بے ثبات دل کا وجودوہ آفتاب یہ شبنم وہ آگ یہ بارود

زہے مدارج و عرفان و لطف بزم شہودہمیں ہیں عبد ہمیں عبدیت ہمیں معبود

وہ بار بار محبت سے ذکر خیر کریںشہید غم کی یہی فاتحہ یہی ہے درود

سواد شام محبت ہے دود بے آتشطلوع‌ صبح تمنا ہے آتش بے دود

بلطف‌ و عیش و نشاط جہاں مشو نازاںدریں سرائے‌ عدم آشنا چہ ہست و چہ بود

نگاہ ناز کے جوہر یہ پائے کیا ممکنفغاں بھی تیغ ہے لیکن ہے تیغ زنگ آلود

اٹھی گھٹا کی طرح چھا گئی فضا کی طرححدود حسن میں تاثیر عشق نامحدود

خدا کے جلوۂ‌ قدرت کا پوچھنا کیا ہےجدھر جدھر نظر اٹھی ادھر ادھر موجود

طریق عشق میں کیوں بار غم اٹھائے نہ دلاسی پہاڑ کے نیچے ہے منزل مقصود

تلے ہیں پھر مہ و انجم مجھے ستانے پردل حزیں وہی اک نالۂ فلک پیمود

غضب ہوا کہ مقدر مجھے وہاں لایاجہاں سکون بھی ناپید لطف بھی مفقود

رہا یہ اپنی حیات و ممات کا عالمکبھی وجود عدم تھا کبھی عدم تھا وجود

نگاہ ناز میں دل کا کچھ اقتدار نہیںاگر ابھی ہے یہ مقبول تو ابھی مردود

حواس و ہوش فرشتوں کے جس سے رہ نہ سکیںفضا میں گونج رہا ہے وہ نغمۂ داؤد

بڑھائے وادیٔ حسرت میں کیا قدم کوئیکہ خضر راہ بھی گم اور راہ بھی مسدود

فروغ حسن تغیر پسند کچھ بھی نہیںضیائے کرمک شب تاب کی ہے کوئی نمود

یہاں ادائے‌ فرائض کی صورتیں ہیں جدانماز عشق میں واجب نہیں رکوع و سجود

پیام مرگ بھی پہنچا نوید زیست کے ساتھجو اتفاق سے امرت ملا تو زہر آلود

وفا‌ و عشق کی دشواریاں خدا کی پناہعجب عجب ہیں شرائط عجب عجب ہیں قیود

تصرفات محبت کے سب کرشمے ہیںنہیں تو کیوں ہو تصدق ایاز پر محمود

عدم سے آئے تھے ہم اور پھر عدم کو گئےیہ ہے حقیقت قبل از وجود و بعد وجود

ترا قلق بھی ترا درد بھی ترا غم بھیہمارے عشق کے اتنے گواہ ہیں موجود

خدا کرے کہ نہ دعویٰ کریں خدائی کاسنا تو ہوگا بتوں نے نتیجہ‌ٔ نمرود

بشر کو قوت احساس نے خراب کیاجو یہ نہ ہو تو جہاں میں نہ پھر زیاں ہے نہ سود

رہ طلب میں قدم ڈگمگائے جاتے ہیںسنبھال یا مرے اللہ یا مرے معبود

نگاہ کرد ز‌ قہر و عتاب فتنہ گرےبایں توقف اندک حواس و ہوش ربود

جمال شاہد مطلق سے جس کو مطلب ہےوہ دل سعید نظر اسعد آرزو مسعود

جناب نوحؔ کو طوفان غم سے خوف نہیںکہ اختیار میں ان کے ہے کشتیٔ مقصود

— نوح ناروی

فرہنگ

شہید غم — غم میں مارا ہوا، غم کا شکار
سواد شام محبت — محبت کی شام کی تاریکی
وادیٔ حسرت — حسرت کی وادی، ناامیدی کا میدان

تشریح

اس غزل میں شاعر حسن و عشق کے فلسفے کو ایک دشوار اور پیچیدہ انداز میں بیان کرتا ہے۔ کلام کا مرکزی خیال یہ ہے کہ دنیا کی ہر چیز فانی اور متغیر ہے، اور عشق کی راہ میں غم، دشواری اور بے ثباتی کے باوجود منزل تک پہنچنے کی آرزو قائم رہتی ہے۔ لہجہ فلسفیانہ، پرجوش اور کسی قدر شکوہ آمیز ہے۔ مثلاً شاعر کہتا ہے کہ عدم سے آنے والے انسان کا وجود اور عدم دونوں ایک ہی حقیقت کے دو رخ ہیں، جس سے زندگی کی ناپائیداری نمایاں ہوتی ہے۔

آخر میں شاعر اپنی ہمت اور توکل کا اظہار کرتا ہے کہ غم کے طوفان سے خوف نہیں، کیونکہ کشتیِ مقصود بالآخر اسی کے اختیار میں ہے۔