غزل 4 اشعار

سوال وصل پہ عذر وصال کر بیٹھے

Sawal-e-wasl pe uzr-e-wisaal kar baithe

سوال وصل پہ عذر وصال کر بیٹھےوہ کس خیال سے ایسا خیال کر بیٹھے

اب آؤ مان بھی جاؤ جو کچھ ہوا وہ ہواذرا سی بات کا اتنا ملال کر بیٹھے

ہم اٹھتے بیٹھتے بھی ان کے پاس ڈرتے ہیںوہ اور کچھ نہ الٰہی خیال کر بیٹھے

وہ اس لیے مرے پہلو میں بیٹھتے ہی نہیںکہ یہ کہیں نہ سوال وصال کر بیٹھے

— نوح ناروی

فرہنگ

عذرِ وصال — وصال سے انکار یا معذرت
ملال — رنج، دکھ، افسوس

تشریح

اس غزل میں محبوب کے وصل کی درخواست پر ناراض ہو جانے کا ذکر ہے۔ شاعر ایک معمولی بات پر بڑھتے ہوئے رنج کو دیکھ کر منانے کی کوشش کرتا ہے کہ جو ہوا سو ہوا، اب مان جاؤ۔

شاعر کا لہجہ شکایت اور دل لگی کا ہے۔ وہ کہتا ہے کہ محبوب کے پاس اٹھتے بیٹھتے بھی ڈر لگتا ہے کہ کہیں کوئی بات بگڑ نہ جائے۔

آخری شعر میں یہ نکتہ نمایاں ہے کہ محبوب میرے پہلو میں بیٹھتا ہی نہیں، کیونکہ اسے ڈر ہے کہ میں پھر سے وصال کی درخواست نہ کر بیٹھوں۔

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں