غزل 9 اشعار

کسی بے درد کو ظلم و ستم کا شوق جب ہوگا

Kisi be dard ko zulm-o-sitam ka shauq jab hoga

کسی بے درد کو ظلم و ستم کا شوق جب ہوگایہ میرا ایک دل لاکھوں دلوں میں منتخب ہوگا

ہمارا اور ان کا سامنا محشر میں جب ہوگاوہ جلسہ وہ سماں وہ معرکہ بھی کچھ عجب ہوگا

کوئی زندہ رہے دنیا میں کیا اگلی امیدوں پرابھی تو ہجر کا رونا ہے ہوگا وصل جب ہوگا

لڑکپن جا چکا ان کا جوانی آنے والی ہےکبھی مجھ پر جفا ہوتی تھی لیکن قہر اب ہوگا

تمہارے وصل کی ساعت ہمیشہ ٹلتی رہتی ہےخدا جانے کہاں ہوگا کسے معلوم کب ہوگا

ابھی لذت نہیں اس کو ملی آزار پنہاں کیجو ہوگا بھی تو ہوتے ہوتے دل ایذا‌ طلب ہوگا

وہ اپنے وعدۂ دیدار سے پھرنے کو پھر جائیںمگر یہ تو سمجھ لیں بے وفا کس کا لقب ہوگا

مجھے اظہار الفت پر یہ ان سے داد ملتی ہےتمہارا عشق اک دن میری ذلت کا سبب ہوگا

بھری محفل میں ان کو چھیڑنے کی کیا ضرورت تھیجناب نوحؔ تم سا بھی نہ کوئی بے ادب ہوگا

— نوح ناروی

فرہنگ

آزارِ پنہاں — چھپا ہوا دکھ اور تکلیف
ایذا طلب — تکلیف کا خواہش مند

تشریح

اس غزل میں شاعر محبوب کی بے رخی، وصل کے انتظار اور ہجر کے دکھ کو بیان کرتا ہے۔ وہ کہتا ہے کہ ابھی اس کے دل کو آزارِ پنہاں کی پوری لذت نہیں ملی، اور وصل کی ساعت بار بار ٹل جاتی ہے۔ لہجہ شکوہ آمیز اور طنزیہ ہے، جو آخری شعر میں خود اپنی بے ادبی پر چوٹ کرنے تک پہنچتا ہے۔ مقطع میں شاعر اپنے ہی تخلص کے ساتھ محفل کے آداب پر ہلکا سا طنز کرتا ہے۔

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں