غزل 19 اشعار

دونوں گھروں کا لطف جداگانہ مل گیا

Donon gharon ka lutf judaagaana mil gaya

دونوں گھروں کا لطف جداگانہ مل گیاکعبے سے ہم چلے تھے کہ بت خانہ مل گیا

ساقی سے یوں ثبوت کریمانہ مل گیاپیمانہ میں نے مانگا تھا مے خانہ مل گیا

دل کیوں نہ ہم فروخت کریں اس یقین پرقیمت بھی اب ملے گی جو بیعانہ مل گیا

ساقی کی چشم مست ادھر آج اٹھ گئیہم کو ہمارے ظرف کا پیمانہ مل گیا

کرنی پڑی نہ اور کہیں جستجو مجھےکعبے ہی کے حدود میں بت خانہ مل گیا

محشر میں دیکھ کر انہیں یوں شاد ہو گئےگویا ہمیں نجات کا پروانہ مل گیا

مل کر بھی جل گیا کہ بچا یہ نہ پوچھیےاتنا ہوا کہ شمع سے پروانہ مل گیا

اب در بدر کی ٹھوکریں کھانے سے کیا غرضمجھ کو خدائے کعبہ و بت خانہ مل گیا

اللہ رے چشم ساقی محفل کا لطف خاصسب یوں ہی رہ گئے مجھے پیمانہ مل گیا

وہ خط میں لکھ رہے ہیں تری عافیت نہیںمجھ کو عدم کی راہ کا پروانہ مل گیا

اے سالکان جادۂ عرفاں بڑھے چلوبت خانہ مل گیا تو خدا خانہ مل گیا

توقیر عشق خاک اڑانے سے بڑھ گئییہ ہے غلط کہ خاک میں دیوانہ مل گیا

پائے عروج کیوں نہ ہماری فروتنیپھولا پھلا وہ خاک میں جو دانہ مل گیا

جوش جنوں کے واسطے اب کچھ نہ چاہئےویرانے کی تلاش تھی ویرانہ مل گیا

پیمانہ و سبو کی ضرورت نہیں رہیمجھ کو مزاج ساقئ مے خانہ مل گیا

مرقد سے کشتگان محبت نکل چکےاب حشر تک کے واسطے کاشانہ مل گیا

معلوم ہم نے کر لئے اسرار حسن و عشقتقدیر سے اگر کوئی دیوانہ مل گیا

رکھ لی خدائے عشق نے جوش جنوں کی شرمگھر سے نکلتے ہی مجھے ویرانہ مل گیا

وہ کہہ گئے کہ پھر کوئی طوفاں اٹھائیےاے نوحؔ مجھ کو شغل قدیمانہ مل گیا

— نوح ناروی

فرہنگ

جداگانہ — الگ، علاحدہ، مختلف
جوش جنوں — دیوانگی کا جوش و ولولہ
کشتگان محبت — محبت میں مارے ہوئے عاشق

تشریح

اس غزل میں شاعر نے کعبے اور بت خانے، مے خانے اور ساقی کی علامتوں کے ذریعے عشق اور مستی کا ایک ایسا لہجہ اختیار کیا ہے جس میں ہر جگہ سے لطف اور مقصد کا حصول نظر آتا ہے۔ مرکزی خیال یہ ہے کہ عشق کی راہ میں ظاہری حدیں مٹ جاتی ہیں اور محبوب کا جلوہ ہر جگہ مل جاتا ہے۔ شاعر کا لہجہ بے خودی اور سرشاری کا ہے، جیسے وہ کہتے ہیں کہ کعبے سے چلے تو بت خانہ مل گیا، یعنی منزل خود ہی سامنے آ گئی۔ ایک نمایاں شعر میں وہ کہتے ہیں کہ جب تقدیر سے کوئی دیوانہ ملا تو حسن و عشق کے راز معلوم ہو گئے۔