غزل 4 اشعار

تم اپنے عاشقوں سے کچھ نہ کچھ دل بستگی کر لو

Tum apne aashiqon se kuch na kuch dil-bastagi kar lo

تم اپنے عاشقوں سے کچھ نہ کچھ دل بستگی کر لوکسی سے دشمنی کر لو کسی سے دوستی کر لو

نرالی ہم نے یہ تہذیب دیکھی بزم جاناں میںعدو بھی سامنے آئے تو اس کو بندگی کر لو

یہ کیا ہر بات پر دھمکی ہے ہم تجھ سے سمجھ لیں گےہمارے حق میں جو کچھ تم کو کرنا ہو ابھی کر لو

ادب زاہد کا ہے اتنا بہت اے اہل مے خانہجب آنکھیں چار ہو جائیں تو جھک کر بندگی کر لو

— نوح ناروی

فرہنگ

دل بستگی — دل لگی، تعلق یا وابستگی
بزم جاناں — محبوب کی محفل
اہل مے خانہ — شراب خانے والے، مے نوش لوگ

تشریح

اس غزل میں شاعر محبوب سے کہتا ہے کہ وہ اپنے عاشقوں سے کچھ نہ کچھ تعلق ضرور رکھے، چاہے دشمنی ہو یا دوستی۔ لہجہ شوخ اور طنزیہ ہے۔ مقطع کے قریب کے شعر میں شاعر اہل مے خانہ سے کہتا ہے کہ زاہد کا ادب اتنا کافی ہے کہ جب آنکھیں چار ہوں تو جھک کر بندگی کر لو، یعنی مروت اور ادب کو ملحوظ رکھو۔ مجموعی طور پر غزل میں عشق کی چھیڑ چھاڑ اور بے تکلفی کا رنگ نمایاں ہے۔