غزل 20 اشعار

کیا کہوں ہم نشیں یہ میرا بھاگ

Kya kahoon hum nasheen yeh mera bhaag

کیا کہوں ہم نشیں یہ میرا بھاگایک جان اور سیکڑوں ہیں کھڑاگ

پھر کبھی مے سے توبہ کر لوں گااب تو بوتل کا کھل گیا ہے کاگ

دیدہ و دل کی نبھ نہیں سکتیاس میں پانی ہے اور اس میں آگ

کر کے وہ ذکر جور ڈھائیں گےتار بولا کہ ہم نے بوجھا راگ

اب خزاں میں کہاں وہ رنگ چمنجلد تر لٹ گیا دلہن کا سہاگ

مفلسی میں ہے دل امیروں کاہم لنگوٹی میں کھیلتے ہیں پھاگ

دل ہمارا بتوں کو بھول گیااب نہ کاشی نظر میں ہے نہ پراگ

چور سے کہہ رہے ہیں چوری کراور وہ کہہ رہے ہیں شاہ سے جاگ

شعلہ رو میں نے کیوں کہا ان کواور بھی ہو گئے وہ سن کر آگ

بزم عیش و نشاط ہو گئی ختماب کہاں راگنی کہاں وہ راگ

کیوں سنبھلتا نہیں مزاج اپناہے دوا و مرض میں شاید لاگ

سب ترے دوست سب مرے دشمناک مرا بخت ایک تیرا بھاگ

کوئی لحظے کو بھی نہیں رکتاتوسن عمر کی ہے ڈھیلی باگ

قول دے کر ترا مکر جانامجھ سے اتنا لگاؤ اتنی لاگ

ہے جدھر میری منزل مقصودمیں ادھر جا رہا ہوں بھاگا بھاگ

میں نے دیکھا یہ بزم عالم میںاپنی ڈفلی ہے اور اپنا راگ

موسم گل ابھی نہیں آیاچل دئے گھر میں ہم لگا کر آگ

روز ملتے ہیں منہ پر اپنے بھبھوتعشق میں ہم نے لے لیا بیراگ

دل لگا کر مجھے ہوا معلومعشق میں ہیں بڑے بڑے سے کھڑاگ

ان کو طوفان خلق سے کیا ڈرحضرت نوحؔ ہیں پرانے گھاگ

— نوح ناروی

فرہنگ

توسن عمر — عمر کا گھوڑا
بیراگ — دنیا سے بے رغبتی، ترک دنیا
بھبھوت — راکھ، بھسم جو جوگی ملتے ہیں

تشریح

اس غزل میں شاعر نے ہلکے پھلکے، شوخ اور طنزیہ لہجے میں اپنی زندگی کی بے ترتیبی اور عشق کی الجھنوں کا ذکر کیا ہے۔ کہیں وہ اپنی بدنصیبی کا شکوہ کرتا ہے، کہیں محبوب کے وعدہ خلاف ہونے پر گلہ کرتا ہے، اور کہیں مفلسی اور زمانے کی ناہمواریوں پر چٹکی لیتا ہے۔

مثلاً ایک شعر میں دیدہ و دل کی نبھ نہ سکنے کو پانی اور آگ کے تضاد سے بیان کیا گیا ہے، جس سے دل کی کشمکش نمایاں ہوتی ہے۔ مجموعی طور پر لہجہ خوش مزاج اور رنگین ہے، جس میں الفاظ کی بازی گری اور قافیہ بندی کا لطف ملتا ہے۔