غزل 11 اشعار

ہماری جب ہماری اب ہماری کب سے کیا مطلب

Hamari jab hamari ab hamari kab se kya matlab

ہماری جب ہماری اب ہماری کب سے کیا مطلبغرض ان کو غرض سے کیا غرض مطلب سے کیا مطلب

عزیز و اقربا پر بے سبب وہ ظلم ڈھاتا ہےخطاوار محبت تو ہمیں ہیں سب سے کیا مطلب

اگر ہم جان دیتے ہیں تو ان کے حسن صورت پرہمیں برتاؤ سے انداز سے یا ڈھب سے کیا مطلب

خدا کا نام بھی لیتے ہوئے میں ہچکچاتا ہوںوہ پوچھیں گے تمہارا نعرۂ یا رب سے کیا مطلب

وفائیں کیجئے پچھلی جفائیں بھول جائیں گیاگر مطلب ہے تو اب سے ہمیں ہے جب سے کیا مطلب

الگ آنا الگ جانا الگ رہنا الگ پھرنارہ الفت میں سب کو ہم سے ہم کو سب سے کیا مطلب

جو مضمون خط پر شوق میرا وہ نہیں پڑھتایہ مطلب ہے کہ مجھ کو معنی و مطلب سے کیا مطلب

اگر میں پوچھتا ہوں آپ میرے گھر کب آئیں گےتو وہ کہتے ہیں آئیں گے مگر اس کب سے کیا مطلب

نہ مذہب ہے نہ مشرب ہے کوئی ہم بادہ خواروں کاہمیں مشرب سے کیا نسبت ہمیں مذہب سے کیا مطلب

امیر خود غرض ہی کو غرض مطلب سے مطلب ہےفقیر بے غرض کو ہے غرض مطلب سے کیا مطلب

زمانہ غرق بحر غم جو ہوتا ہے تو ہونے دوتم اپنی خیر مانگو نوحؔ تم کو سب سے کیا مطلب

— نوح ناروی

فرہنگ

بے سبب — بغیر کسی وجہ کے
خطاوار — خطا کرنے والا، قصوروار
بادہ خواروں — شراب پینے والوں

تشریح

اس غزل میں شاعر نے لفظ "مطلب" کے مختلف معنوں اور تکرار سے بے نیازی کا مضمون باندھا ہے۔ کلام کا مرکزی خیال یہ ہے کہ عاشق کو دنیا کی پروا نہیں اور نہ اسے کسی غرض یا مطلب سے سروکار ہے۔

شاعر کا لہجہ طنزیہ اور بے پروا ہے، جو معشوق کے ظلم اور دنیا کی مطلب پرستی دونوں پر چوٹ کرتا ہے۔

مقطع میں شاعر کہتا ہے کہ زمانہ غم میں ڈوبتا ہے تو ڈوبنے دو، تم اپنی خیر مانگو، کیونکہ تمہیں دوسروں سے کیا مطلب۔