غزل 15 اشعار

ہر طرح یوں ہے دوں ہے بے معنی

Har Tarah Yoon Hai Doon Hai Be-Maani

ہر طرح یوں ہے دوں ہے بے معنیعشق بھی اک جنوں ہے بے معنی

مل گیا مژدۂ بہار مجھےکیا یہ ہیجان خوں ہے بے معنی

سن رہا ہوں کہ وہ نہیں سنتےشرح حال زبوں ہے بے معنی

وعدۂ حشر کا بھروسہ کیاہاں ہے بے کار ہوں ہے بے معنی

غم کی پر اضطرار راہوں میںجستجوئے سکوں ہے بے معنی

حسن کی ایک ایک بات فسوںعشق کا ہر فسوں ہے بے معنی

جیسے اس کا وجود کچھ بھی نہ ہوسرگزشت اپنی یوں ہے بے معنی

جلوۂ رخ ہے ان کا با مطلباپنا سوز دروں ہے بے معنی

شوق کا تکملہ نہیں ہوتاذوق دنیائے دوں ہے بے معنی

جس سے وحشت کو خود نہ وحشت ہواس طرح کا جنوں ہے بے معنی

غم نے بجلی بنا دیا دل کوامتحان سکوں ہے بے معنی

وہ یہ کہہ کر کبھی نہیں سنتےحال سوز دروں ہے بے معنی

چشم بد دور ان کی آنکھوں میںسامری کا فسوں ہے بے معنی

عشق ناکام حسن کا قصہکیا کہوں کیا سنوں ہے بے معنی

نوحؔ طوفان بحر الفت میںفکر ضبط و سکوں ہے بے معنی

— نوح ناروی

فرہنگ

مژدۂ بہار — بہار کی خوش خبری
شرح حال زبوں — برے حال کا بیان
جستجوئے سکوں — سکون کی تلاش

تشریح

اس غزل میں شاعر یہ کہتا ہے کہ عشق، جنون، سکون کی جستجو اور دنیا کی ہر بات بے معنی ہے۔ لہجہ مایوسی، شکوے اور دل شکستگی کا ہے۔ شاعر محبوب کی بے اعتنائی کا ذکر کرتا ہے کہ وہ میری حال زار کو نہیں سنتے، اور غم نے دل کو بجلی بنا دیا ہے۔ مقطع میں شاعر کہتا ہے کہ محبت کے طوفان میں ضبط و سکون کی فکر بھی بے معنی ہے۔ ردیف 'بے معنی' کی تکرار سے پوری غزل میں یہی احساس قائم رہتا ہے۔