غزل 5 اشعار

اس حسیں کا خیال ہے دل میں

Is Haseen Ka Khayal Hai Dil Mein

اس حسیں کا خیال ہے دل میںجس کا آنا محال ہے دل میں

کیوں نہ دل اس خیال سے خوش ہوکہ تمہارا خیال ہے دل میں

کیا کرے رہ کے وہ خدنگ نگاہاب لہو کا بھی کال ہے دل میں

جائے تنگ است مردماں بسیارحسرتوں کا یہ حال ہے دل میں

نوحؔ گو منہ سے کچھ نہیں کہتےان کو تم سے ملال ہے دل میں

— نوح ناروی

فرہنگ

خدنگ نگاہ — نظر کا تیر، نگاہ کی تیز چوٹ
جائے تنگ است مردماں بسیار — جگہ تنگ ہے اور لوگ بہت زیادہ ہیں
محال — ناممکن، جو ہونا ممکن نہ ہو

تشریح

اس غزل میں شاعر دل میں بسے ہوئے ایک حسین کے خیال کا ذکر کرتا ہے جس کا عملاً آنا ممکن نہیں۔ وہ اسی خیال سے خوش ہے کہ محبوب کا تصور دل میں موجود ہے۔ شاعر کا لہجہ حسرت آمیز مگر خودداری لیے ہوئے ہے۔ مقطع میں وہ کہتا ہے کہ زبان سے کچھ نہیں کہتا، مگر دل میں محبوب سے ملال موجود ہے۔ دل کی تنگی اور حسرتوں کی کثرت کو بھی نمایاں کیا گیا ہے۔