غزل 13 اشعار

کب اہل عشق تمہارے تھے اس قدر گستاخ

Kab Ahl-e-Ishq Tumhare The Is Qadr Gustakh

کب اہل عشق تمہارے تھے اس قدر گستاخانہیں تمہیں نے کیا چھیڑ چھیڑ کر گستاخ

بہم یہ جمع ہوئے خوب ادھر ادھر گستاخکہ دل بھی میرا ہے تیری بھی ہے نظر گستاخ

ہمیں ملا بھی تو معشوق کس طرح کا ملاجفا پسند بد اخلاق فتنہ گر گستاخ

ہم اپنے دل سے محبت میں بے خبر نہ رہیںکہ ہے بہت کسی گستاخ کی نظر گستاخ

کسی نے مجھ کو رلایا کوئی ہنسا مجھ پرجو تو ہوا تو ہوا تیرا گھر کا گھر گستاخ

کہا تھا میں نے کہ دل کو سزائیں آپ نہ دیںیہ پیشتر سے ہوا اور بیشتر گستاخ

ادب سے کام وہ لیتے نہیں سر محفلیوں ہی ہو اور کوئی دوسرا اگر گستاخ

ہم اور ذکر محبت دل اور شکوۂ غمخموشیوں نے تمہاری کیا مگر گستاخ

مجھے جواب یہ قبل از سوال دینے لگااب اس سے ہوگا سوا کیا پیامبر گستاخ

دل و نظر کو لحاظ و حیا سے کیا مطلبیہ بے ادب ہے سراسر وہ سر بسر گستاخ

کبھی کبھی جو تری شرمگیں نگاہ ملےتو میں بناؤں اسے چھیڑ چھیڑ کر گستاخ

یہ تجربے نے بتایا یہ عادتوں سے کھلاوہ جس قدر ہے مہذب اسی قدر گستاخ

کہیں تمہیں بھی ڈبو دے نہ بحر الفت میںبہت ہے نوح کا طوفان چشم تر گستاخ

— نوح ناروی

فرہنگ

بحر الفت — محبت کا سمندر
چشم تر — بھیگی ہوئی آنکھ، آنسوؤں بھری آنکھ
شکوۂ غم — غم کی شکایت

تشریح

اس غزل میں شاعر نے عشق کے معاملات میں معشوق کی شوخی اور عاشق کی بے باکی کو دلچسپ انداز میں بیان کیا ہے۔ ہر شعر میں لفظ "گستاخ" کو مختلف معنوں اور مختلف صورتوں میں برتا گیا ہے، جس سے لہجہ شوخ اور طنزیہ ہو جاتا ہے۔ شاعر کہتا ہے کہ دل اور نظر دونوں گستاخ ہیں اور معشوق کی شرمگیں نگاہ کو بھی وہ چھیڑ کر گستاخ بنانا چاہتا ہے۔ آخری شعر میں نوح کے طوفان کا حوالہ دے کر آنسوؤں کی شدت اور معشوق کے ڈوب جانے کے خدشے کا اظہار کیا گیا ہے۔