غزل 15 اشعار

کوئی نہیں پچھتانے والا

Koi Nahin Pachhtane Wala

کوئی نہیں پچھتانے والامر جائے مر جانے والا

محفل میں آئے گا کیوں کرخلوت میں شرمانے والا

میں روکوں لیکن کیا روکوںجائے گا گھر جانے والا

شکر خدا کا ہم کرتے ہیںکام آیا کام آنے والا

صبر مرا بے کار نہ جائےتڑپے وہ تڑپانے والا

اپنا دل بہلاؤں کس سےہے کون آنے جانے والا

وہ نہ ملیں مجھ کو مل جائےکوئی جی بہلانے والا

دل وہ شے ہے جس کا شاکیکھونے والا پانے والا

لطف و کرم فرماتا جائےلطف و کرم فرمانے والا

سب سے مشکل بات یہی ہےزندہ ہو مر جانے والا

کیا سمجھے اسرار محبتدل دے کر پچھتانے والا

پھولوں کا مرجھانا دیکھےکلیوں پر اترانے والا

جان مری ہے جانے والیدل ہے ان پر آنے والا

یا میں ہوں یا میرا دل ہےروز نیا غم پانے والا

نوحؔ محبت کی دنیا میںہے طوفان اٹھانے والا

— نوح ناروی

فرہنگ

خلوت — تنہائی، الگ جگہ
اسرار محبت — محبت کے راز و بھید
شاکی — شکایت کرنے والا

تشریح

اس غزل میں عاشق اپنے دل کی بے بسی اور محبت کے دکھ بیان کرتا ہے۔ شاعر محبوب کے جانے، آنے اور نہ ملنے کے غم کو بار بار دہراتا ہے اور اپنے صبر کے بے کار جانے کا شکوہ کرتا ہے۔ ایک نمایاں شعر میں وہ کہتا ہے کہ میں روکوں تو کیا روکوں، جانے والا تو چلا ہی جائے گا، جس سے بے اختیاری کا احساس ابھرتا ہے۔ لہجہ شکوہ آمیز اور دردمندانہ ہے، اور مجموعی طور پر کلام محبت کی ناکامی اور دل کے بے قرار حال کی تصویر پیش کرتا ہے۔