غزل 17 اشعار

خیال میں اک نہ اک مزے کی نئی کہانی ہے اور ہم ہیں

Khayal mein ik nah ik mazay ki naye kahani hai aur hum hain

خیال میں اک نہ اک مزے کی نئی کہانی ہے اور ہم ہیںابھی تمنا ہے اور دل ہے ابھی جوانی ہے اور ہم ہیں

غریق بحر ستم نہ کیوں ہوں یہ جاں فشانی ہے اور ہم ہیںکہ آپ ہیں آپ کی چھری ہے چھری کا پانی ہے اور ہم ہیں

دم اخیر اس کو اب نہ سوچیں یہ سوچنا چاہئے تھا پہلےمآل کیا ہوگا زندگی کا جہان فانی ہے اور ہم ہیں

یہ عشق پر حسن کی عنایت یہ حسن سے عشق کی ارادتہماری حسرت ہے اور تو ہے تری جوانی ہے اور ہم ہیں

نگاہ الفت بھی ہو چلی کچھ ستم بھی کرنے لگا وہ ظالماگر یہی مہربانیاں ہیں تو کامرانی ہے اور ہم ہیں

ادا نے چھیڑا نظر نے تاکا ستم نے لوٹا غضب نے مارازبان جب سے کھلی ہماری یہی کہانی ہے اور ہم ہیں

بقا کا چرچا جہان بھر میں مگر بقا سے جہان خالیخیال عیش مدام کیسا جہان فانی ہے اور ہم ہیں

ابھی سے توبہ ابھی سے تقویٰ ابھی سے کیا فکر دین و عقبیٰنئی امنگیں نئی ترنگیں نئی جوانی ہے اور ہم ہیں

پہنچ پہنچ کر فلک پر آہیں کریں نہ انجم میں کیوں اضافہکہ شام سے صبح تک شب غم شرر فشانی ہے اور ہم ہیں

کسے توقع نہ آئیں گے وہ یقیں کسے تھا بلائیں گے وہیہ خاص ان کی ہے مہربانی کہ مہربانی ہے اور ہم ہیں

اٹھا ہی دیں گے نقاب اپنی دکھا ہی دیں گے وہ اپنا جلوہنبھے گی کب تک یہ لن ترانی یہ لن ترانی ہے اور ہم ہیں

بھرے ہوئے چشم تر میں آنسو جگر میں بھڑکی ہوئی تپ غمیہ آگ ہے اور یہ ہے پانی یہ آگ پانی ہے اور ہم ہیں

فغاں تو آخر فغاں ہی ٹھہری گلہ تو آخر گلہ ہی ٹھہرامحال ہے جس میں سانس لینی وہ ناتوانی ہے اور ہم ہیں

نئے شگوفے نہ کیوں کھلائیں جو غنچہ و گل کو دیکھ پائیںبہار تو ہے چمن کی رانی چمن کی رانی ہے اور ہم ہیں

کبھی تو ہم ہیں یہاں وہاں کے کبھی تصور ادھر ادھر کاسکون و راحت سے کیا تعلق کہ بد گمانی ہے اور ہم ہیں

جتا چکے درد دل کو اپنے جو اب جتائیں تو کیا جتائیںکہی ہوئی بھی سنی ہوئی بھی وہی کہانی ہے اور ہم ہیں

بہت سے الفت میں آئے طوفاں رہا کئے نوحؔ بھی پریشاںمگر وہی پیہم آنسوؤں کی ابھی روانی ہے اور ہم ہیں

— نوح ناروی

فرہنگ

غریق بحر ستم — ظلم کے سمندر میں ڈوبا ہوا
مآل — انجام، نتیجہ
شرر فشانی — چنگاریاں برسانا

تشریح

اس غزل میں شاعر عشق کے ہاتھوں پیش آنے والے ستم، آہ و فغاں اور جذباتی کیفیات کو بیان کرتا ہے۔ ہر شعر کے آخر میں "اور ہم ہیں" کا ٹیک بار بار آتا ہے جو عاشق کی بے بسی اور اپنے وجود کے احساس کو نمایاں کرتا ہے۔

مرکزی لہجہ شکایت، حیرت اور طنز آمیز بے چارگی کا ہے۔ مثلاً "ادا نے چھیڑا نظر نے تاکا ستم نے لوٹا غضب نے مارا" کے مصرعے میں محبوب کی مختلف اداؤں سے پیدا ہونے والے صدمات کا ذکر ہے۔

شاعر یہ بھی بتاتا ہے کہ اب توبہ اور تقویٰ کی باتیں کرنا بے سود ہے کیونکہ دل میں نئی امنگیں اور جوانی کا جوش ہے۔ آخری شعر میں آنسوؤں کی مسلسل روانی کا ذکر ہے جو ان کیفیات کا اظہار ہے۔