غزل 5 اشعار

کیا وصل کی امید مرے دل کو کبھی ہو

Kya wasl ki umeed mere dil ko kabhi ho

کیا وصل کی امید مرے دل کو کبھی ہواس شوخ کی تصویر بھی جب مجھ سے کھنچی ہو

مجھ کو نہ بلاتے ہیں نہ آتے ہیں مرے گھرافسوس ہے ان سے نہ یہی ہو نہ وہی ہو

اے پیر مغاں مجھ کو ترے سر کی قسم ہےتوبہ تو کہاں توبہ کی نیت بھی جو کی ہو

وہ مجھ سے یہ کہتے ہیں کہ محشر کو ملوں گامیں ان سے یہ کہتا ہوں کہ جو کچھ ہو ابھی ہو

اے نوحؔ ہمیں عشق میں پروا نہیں اس کیآزار ہو یا لطف ہو غم ہو کہ خوشی ہو

— نوح ناروی

فرہنگ

پیر مغاں — میخانے کا بزرگ یا مرشد
محشر — قیامت کا دن، حشر کا میدان
آزار — تکلیف، دکھ، ایذا

تشریح

اس غزل میں عاشق کی بے قراری اور وصل کی امید کا بیان ہے۔ شاعر کہتا ہے کہ محبوب کی تصویر تک کھینچنے کی نوبت آئے تو بھی دل میں وصل کی امید پیدا ہونا مشکل ہے۔ محبوب نہ بلاتا ہے نہ گھر آتا ہے، اور شاعر اس صورتِ حال پر افسوس کا اظہار کرتا ہے۔ آخری شعر میں عاشق کا بے پروا لہجہ نمایاں ہے کہ عشق میں دکھ ہو یا سکھ، اسے کوئی پروا نہیں۔

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں