غزل 15 اشعار

رہ طلب میں بنے وہ نشتر ادھر سے جاتے ادھر سے آتے

Rah-e-Talab Mein Bane Woh Nishtar Idhar Se Jaate Idhar Se Aate

رہ طلب میں بنے وہ نشتر ادھر سے جاتے ادھر سے آتےچبھے جو کانٹے قدم قدم پر ادھر سے جاتے ادھر سے آتے

کہیں نہ تھک کر رکے کوئی دم طواف بزم حبیب میں ہمملے ہیں دیر و حرم بھی اکثر ادھر سے جاتے ادھر سے آتے

جو حسرت جلوہ تھی کسی کی تو خاک اڑائی نہ کیوں گلی کیہمیں لگانا تھا روز چکر ادھر سے جاتے ادھر سے آتے

اگر بلاتا بھی اپنے گھر میں تو ہم کو رکھتا نہ وہ نظر میںبحال مضطر بشکل ابتر ادھر سے جاتے ادھر سے آتے

ہوئے پریشان سب مسافر نہ نکلی صورت کوئی بالآخرجو راہ مسدود تھی تو کیوں کر ادھر سے جاتے ادھر سے آتے

نظر تھی گہری کہاں کسی کی یہ راہ الفت میں کیا خبر تھیچبھیں گے ناوک چلیں گے خنجر ادھر سے جاتے ادھر سے آتے

وہ عشق صادق کی پاک منزل وہ کعبہ و دیر کے مراحلملے تھے رستے میں ہم کو دو گھر ادھر سے جاتے ادھر سے آتے

ہجوم تھا مے کدے میں ایسا کہ دور کا انتظام کیساجو راہ پاتے تو جام و ساغر ادھر سے جاتے ادھر سے آتے

پھرا کئے آپ رہ گزر میں کبھی نہ ٹھہرے ہمارے گھر میںکرم یہ کرنا تھا بندہ پرور ادھر سے جاتے ادھر سے آتے

تلاش منزل بری بلا تھی نہ تھی جو قہر و غضب تو کیا تھیجگہ جگہ ہم نے کھائی ٹھوکر ادھر سے جاتے ادھر سے آتے

لگا رہے ہیں فضول چکر جھکائیں سر ان کے سنگ در پرہم آزمائیں کبھی مقدر ادھر سے جاتے ادھر سے آتے

مریض الفت کا دم نکلتا نہ کچھ تگ و دو کا زور چلتاوہ ہاتھ رکھے ہوئے جگر پر ادھر سے جاتے ادھر سے آتے

چرائیں کیوں آپ نے نگاہیں کہ ہو گئیں بند دل کی راہیںمزہ تو جب تھا یہ تیر اکثر ادھر سے جاتے ادھر سے آتے

کہیں ہو آنا کہیں ہو جانا مگر ہے بستر یہیں جماناہمیں ٹھہرنا تمہارے در پر ادھر سے جاتے ادھر سے آتے

مقام قرب خدا تھا مشکل مگر نہ تھی ان کو فکر منزلملے جنہیں نوحؔ سے پیمبر ادھر سے جاتے ادھر سے آتے

— نوح ناروی

فرہنگ

رہ طلب — طلب کا راستہ، جستجو کی راہ
بزم حبیب — محبوب کی محفل
ناوک — تیر، چھوٹا تیر

تشریح

اس غزل میں شاعر نے محبوب کی گلی اور بزم کے گرد بار بار چکر لگانے کی کیفیت بیان کی ہے۔ عاشق راہِ طلب کی تکلیفوں، کانٹوں اور ٹھوکروں کو برداشت کرتا ہے، مگر اس کے دل میں محبوب کی ایک نظرِ التفات کی تمنا ہے۔ لہجہ شکایت آمیز بھی ہے اور شوخ بھی، جیسا کہ مطلع میں بے قراری اور مقطع میں شاعر کا لہجہ جھلکتا ہے۔ مثلاً "اگر بلاتا بھی اپنے گھر میں تو ہم کو رکھتا نہ وہ نظر میں" میں محبوب کی بے اعتنائی کا گلہ نمایاں ہے۔