غزل 4 اشعار

میں تردد سے کبھی خالی نہیں

Main Taraddud Se Kabhi Khali Nahin

میں تردد سے کبھی خالی نہیںعاشقی میں فارغ البالی نہیں

کہہ رہی ہے یہ تری تصویر بھیمیں کسی سے بولنے والی نہیں

لوٹتا ہے دل تڑپتا ہے جگرکوئی اپنے کام سے خالی نہیں

نوحؔ کو طوفان غم سے خوف کیااس کی کشتی ڈوبنے والی نہیں

— نوح ناروی

فرہنگ

فارغ البالی — بے فکری، اطمینان اور سکون
طوفانِ غم — غم کی شدید اور ہلا دینے والی کیفیت

تشریح

اس غزل میں شاعر عشق کی بے قراری اور دل کی مسلسل کشمکش کا بیان کرتا ہے۔ وہ کہتا ہے کہ عاشقی میں کبھی سکون اور فراغت نصیب نہیں ہوتی۔ مقطع میں لہجہ پُرعزم ہو جاتا ہے، جہاں شاعر طوفانِ غم سے ڈرنے کے بجائے اعتماد کا اظہار کرتا ہے کہ اس کی کشتی ڈوبنے والی نہیں۔ مجموعی طور پر کلام میں درد اور حوصلے کا امتزاج نمایاں ہے۔