غزل 7 اشعار

مرا دل دیکھو اب یا میرے دشمن کا جگر دیکھو

Mera dil dekho ab ya mere dushman ka jigar dekho

مرا دل دیکھو اب یا میرے دشمن کا جگر دیکھوتمہارے بس میں آنکھیں ہیں جدھر جاؤ ادھر دیکھو

قیامت میں نہ میرے منہ سے پھر فریاد نکلے گیاگر یہ کہہ دیا اس نے یہاں آؤ ادھر دیکھو

تمہارے نام پر مر مٹنے والا کون ہے میں ہوںاگر سوچو اگر سمجھو اگر مانو اگر دیکھو

مرے دل کو چرا کر پھر چراؤ آنکھ کیا معنینگاہ قہر ہی سے تم مجھے دیکھو مگر دیکھو

جو کہتا ہوں فنا کے بعد سب کو چین ملتا ہےتو وہ کہتے ہیں پھر اب دیر کیا تم بھی مر دیکھو

رقیبوں کو تم آنکھیں تو دکھاتے ہو سر محفلکہیں ایسا نہ ہو بن جائے میری جان پر دیکھو

کسی کو دیکھ کر اے نوحؔ کیسی کچھ بنی دل پریہ کس کمبخت نے تم سے کہا تھا تم ادھر دیکھو

— نوح ناروی

فرہنگ

رقیب — محبوب کا دوسرا چاہنے والا
کمبخت — بدنصیب، برا بھلا کہنے کا لفظ

تشریح

اس غزل میں شاعر محبوب سے شکوہ اور ناز بھرے لہجے میں اپنی وفاداری اور بے چینی کا اظہار کرتا ہے۔ وہ کہتا ہے کہ میرے دل کو دیکھو، اور جہاں جاؤ وہیں نظر ڈالو، کیونکہ تمہاری آنکھوں کو اختیار حاصل ہے۔ ایک شعر میں شاعر کہتا ہے کہ تمہارے نام پر مر مٹنے والا میں ہی ہوں، خواہ سوچو، سمجھو، مانو یا دیکھو۔ آخری شعر میں محبوب کی طرف سے ادھر دیکھنے کی بات پر طنزیہ انداز میں سوال کیا گیا ہے کہ یہ کس نے کہا تھا کہ تم ادھر دیکھو۔

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں