غزل 8 اشعار

مری فغاں میں اثر ہے بھی اور ہے بھی نہیں

Meri faghaan mein asar hai bhi aur hai bhi nahin

مری فغاں میں اثر ہے بھی اور ہے بھی نہیںادھر کسی کی نظر ہے بھی اور ہے بھی نہیں

کوئی ملے گا یہ کیا ہم کہیں یقین کے ساتھپرائے دل کی خبر ہے بھی اور ہے بھی نہیں

ملا تھا حسن تو رہنا تھا دور دور اسےوہ رشک شمس و قمر ہے بھی اور ہے بھی نہیں

امید و بیم میں الفت نے ہم کو ڈال دیاعلاج درد جگر ہے بھی اور ہے بھی نہیں

کرم کے ساتھ ستم تھا جفا کے ساتھ وفانظر میں ان کی نظر ہے بھی اور ہے بھی نہیں

مرے خیال میں آؤ مری نظر میں پھرویہ اک طرح کا سفر ہے بھی اور ہے بھی نہیں

جو پوچھتا ہوں تو اختر شناس کہتے ہیںکہ شام غم کی سحر ہے بھی اور ہے بھی نہیں

جناب نوحؔ یہ کیا بار بار کہتے ہیںوہ جوش دیدۂ تر ہے بھی اور ہے بھی نہیں

— نوح ناروی

فرہنگ

اختر شناس — ستاروں کا علم جاننے والا، نجومی
دیدۂ تر — نم آلود آنکھ، آنسوؤں بھری آنکھ
امید و بیم — امید اور خوف

تشریح

اس غزل میں شاعر نے محبوب کی توجہ، دل کی خبر اور وصل و ہجر کی کیفیت کو ایک ہی مصرعے کی دو متضاد صورتوں میں بیان کیا ہے، یعنی کچھ ہے بھی اور نہیں بھی۔ لہجہ حیرت اور بے یقینی کا ہے، جو عاشق کی الجھن کو نمایاں کرتا ہے۔ مثلاً "امید و بیم میں الفت نے ہم کو ڈال دیا" کے مصرعے میں عاشق امید اور خوف کی کشمکش میں گرفتار دکھائی دیتا ہے۔ آخری شعر میں شاعر اپنے آنسوؤں کے جوش کو بھی اسی بے یقینی کے ساتھ پیش کرتا ہے۔