غزل 20 اشعار

یہ سماں یہ لطف یہ دل چسپ منظر دیکھ کر

Yeh samaan yeh lutf yeh dil chasap manzar dekh kar

یہ سماں یہ لطف یہ دل چسپ منظر دیکھ کرہو گئے بے گھر ہزاروں آپ کا گھر دیکھ کر

اس طرف دل دیکھ کر اور اس طرف سر دیکھ کرپانو رکھنا چاہئے تم کو زمیں پر دیکھ کر

چین کیوں آنے لگا جلووں کو دم بھر دیکھ کرپہلے دیکھوں گا انہیں پھر ہوں گا مضطر دیکھ کر

کہہ گیا وہ میرے اجڑے گھر کا منظر دیکھ کرخاک پتھر شاد ہوں میں خاک پتھر دیکھ کر

اللہ اللہ اس قدر تاثیر سودائے بہاردل کی اک اک رگ پھڑک اٹھتی ہے نشتر دیکھ کر

ہر گھڑی مجھ کو رہی صورت پرستی ہی کی دھنمیں ہوا بیتاب اکثر سن کر اکثر دیکھ کر

حسرت نظارہ محشر میں ہمیں لائی تو ہےکیا ہمارا حال ہوگا ان کو دن بھر دیکھ کر

قتل کی اب کیا ضرورت ہم تو یوں ہی مر گئےان کے نازک ہاتھ میں چھوٹا سا خنجر دیکھ کر

جو دعا دیتے تھے جینے کی مجھے وہ دوست بھیاٹھ گئے بالیں سے میرا حال ابتر دیکھ کر

قصد تھا ہو کر پلٹ آئیں گے اب ٹلتے نہیںپانو پھیلانے لگے ہم کوئے دل بر دیکھ کر

دل انہیں دیں گے مگر ہم دیں گے ان شرطوں کے ساتھآزما کر جانچ کر سن کر سمجھ کر دیکھ کر

ایک منبر تھا وہاں دو چار تھے ظرف وضوہو گئی حیرت ہمیں اللہ کا گھر دیکھ کر

وہ سمجھتے ہیں یہ کوئی طالب دیدار ہےسایۂ قامت کو بھی رستے میں اکثر دیکھ کر

دشت سے برسوں میں لائی تھی ہمیں حب وطناور وحشت بڑھ گئی اجڑا ہوا گھر دیکھ کر

شش جہت کے غم سے مے خواروں کو چھٹکارا ملاخم سبو شیشہ صراحی جام ساغر دیکھ کر

داور محشر کو اتنی جانچ کی فرصت کہاںپھینک دے گا وہ مرے عصیاں کا دفتر دیکھ کر

بت پرستی تک پہنچتی ہے کہاں ناصح یہ باتخوش ہوا کرتا ہوں میں خوش رنگ پتھر دیکھ کر

غم مجھے کیا ہو کہ تنہا مبتلائے غم نہیںمطمئن ہے دل مرا دنیا کو مضطر دیکھ کر

میرے دل میں آئے وہ اپنے حریم ناز سےتیسرا گھر اب نہ دیکھیں دوسرا گھر دیکھ کر

نوحؔ اس طوفان پر کیا ابر کو ترجیح دوںپانی پانی ہے وہ جوش دیدۂ تر دیکھ کر

— نوح ناروی

فرہنگ

سودائے بہار — بہار کا جنون یا شوق
حریم ناز — ناز و ادا کی حد یا محبوب کا مقام
داور محشر — قیامت کے دن انصاف کرنے والا

تشریح

اس غزل میں شاعر محبوب کے حسن اور اس کی جلوہ گری سے پیدا ہونے والی بے تابی اور دل کی شکستگی کو بیان کرتا ہے۔ محبوب کے دیدار سے شاعر کا گھر اجڑ جاتا ہے اور اس کے دل میں خواہش اور بے قراری بڑھتی ہے۔ شاعر کا لہجہ حسرت، شوخی اور عاشقانہ خودداری کا ہے۔ مثلاً "قتل کی اب کیا ضرورت ہم تو یوں ہی مر گئے / ان کے نازک ہاتھ میں چھوٹا سا خنجر دیکھ کر" میں محبوب کے معمولی ہتھیار سے بھی عاشق کے مر جانے کا مضمون نمایاں ہے۔