7 اشعار

بعد مدت اسے دیکھا لوگو۔۔

Baad muddat use dekha logo

بعد مدت اسے دیکھا لوگو۔۔

«بعد مدت اسے دیکھا لوگو۔۔» پروین شاکر کا کلام ہے، جسے افتخار احمد نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «اس سے کچھ خاص تعلق بھی نہیں ہے اپنا (دلاور علی آزر)» میں 28 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 57 سیکنڈ ہے۔

بعد مدت اسے دیکھا لوگو۔۔وہ ذرا بھی نہیں بدلا لوگو۔۔

خوش نہ تھا مجھ سے بچھڑ کر وہ بھی،اس کے چہرے پر لکھا تھا لوگو۔۔

اس کی آنکھیں بھی کہے دیتی تھیں،رات بھر وہ بھی نہ سویا لوگو۔۔

اجنبی بن کے جو گزرا ہے ابھی،تھا کسی وقت میں اپنا لوگو۔۔

دوست تو خیر کوئی کس کا ہے؟اس نے دشمن بھی نہ سمجھا لوگو۔۔

رات وہ درد میرے دل میں اٹھا،صبح تک چین نہ آیا لوگو۔۔

پیاس صحراؤں کی پھر تیز ہوئی،ابر پھر ٹوٹ کے برسا لوگو۔۔

— پروین شاکر

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں