8 اشعار

آج مل کر بھی اون سے نہ کچھ بات کی

Aaj mil kar bhi un se na kuch baat ki

آج مل کر بھی اون سے نہ کچھ بات کی

«آج مل کر بھی اون سے نہ کچھ بات کی» پیر نصیرالدین کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 19 سیکنڈ ہے۔

آج مل کر بھی اون سے نہ کچھ بات کیہائے مجبوریاں میرے حالات کی

صبح کو بخش دی جو بچی رات کییہ عنایت ہے پیر خرابات کی

تیز تر کیوں نہ ہو شعلۂ آرزوہجر کی رات پھر وہ بھی برسات کی

اللہ اللہ مجاز حقیقت نماوہ بشر ہے کہ تصویر ہے ذات کی

وہ جو خود دار ہے میں برا کیوں کہوںاس صفت میں جھلک ہے مری ذات کی

حاصل زندگی عشق کا ماحصلچند گھڑیاں وہ ان سے ملاقات کی

شکر کر اس کا شکوہ نصیرؔ اب نہ کرکل وہ آیا مخاطب ہوا بات کی

اے نصیرؔ ان کو اپنا بنا لیں گے ہمکوئی صورت تو نکلے ملاقات کی

— پیر نصیرالدین