9 اشعار

آپ اس طرح تو ہوش اڑایا نہ کیجیے

Aap is tarah to hosh udhaya na kijiye

آپ اس طرح تو ہوش اڑایا نہ کیجیے

«آپ اس طرح تو ہوش اڑایا نہ کیجیے» پیر نصیرالدین کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 10 سیکنڈ ہے۔

آپ اس طرح تو ہوش اڑایا نہ کیجیےیوں بن سنور کے سامنے آیا نہ کیجیے

یا سر پہ آدمی کو بٹھایا نہ کیجیےیا پھر نظر سے اس کو گرایا نہ کیجیے

یوں مدھ بھری نگاہ اٹھایا نہ کیجیےپینا حرام ہے تو پلایا نہ کیجیے

کہئے تو آپ محو ہیں کس کے خیال میںہم سے تو دل کی بات چھپایا نہ کیجیے

تیغ ستم سے کام جو لینا تھا لے چکےاہل وفا کا یوں تو صفایا نہ کیجیے

ہم آپ کے گھر آپ کا آئیں ہزار بارلیکن کسی کی بات میں آیا نہ کیجیے

اٹھ جائیں گے ہم آپ کی محفل سے آپ ہیدشمن کے روبرو تو بٹھایا نہ کیجیے

دل دور ہوں تو ہاتھ ملانے سے فائدہرسماً کسی سے ہاتھ ملایا نہ کیجیے

محروم ہوں لطافت فطرت سے جو نصیرؔان بے حسوں کو شعر سنایا نہ کیجیے

— پیر نصیرالدین