5 اشعار

اگر فرقت کے صدمے کم نہ ہوں گے

Agar furqat ke sadme kam na honge

اگر فرقت کے صدمے کم نہ ہوں گے

«اگر فرقت کے صدمے کم نہ ہوں گے» پیر نصیرالدین کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 35 سیکنڈ ہے۔

اگر فرقت کے صدمے کم نہ ہوں گےکسی دن دیکھ لینا ہم نہ ہوں گے

جو ڈر جائے اجل کا نام سن کروہ کوئی اور ہوں گے ہم نہ ہوں گے

تیرا قامت اٹھائے گا جو فتنےقیامت سے وہ فتنے کم نہ ہوں گے

چراغاں ہوگا صحنِ گلستاں میںبہاریں ہوں گی لیکن ہم نہ ہوں گے

جو ہیں وابستہ درگاہِ جیلاںنصیرؔ ان کے کہیں سر خم نہ ہوں گے

— پیر نصیرالدین