7 اشعار

بات دیکھی ہے فقط آپ کے دیوانوں میں

Baat dekhi hai faqat aap ke deewanon mein

بات دیکھی ہے فقط آپ کے دیوانوں میں

«بات دیکھی ہے فقط آپ کے دیوانوں میں» پیر نصیرالدین کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ ہے۔

بات دیکھی ہے فقط آپ کے دیوانوں میںکود پڑتے ہیں مچلتے ہوئے طوفانوں میں

سامنے آکے جو وہ شرم سے روپوش ہوئےہوئے ہلچل سی مچا دی مرے ارمانوں میں

اللہ اللہ یہ ترے حسن فسوں گر کی کششبت بھی سجدے کو ہیں بیتاب صنم خانوں میں

ہنس کے چھیڑے نہ کوئی آپ کے دیوانوں کویہ قیامت لئے بیٹھے ہیں گریبانوں میں

مئے گل رنگ کا اک جام ہمیں بھی ہو عطاہیں بھی ہیں ساقیٔ دوراں ترے مستانوں میں

منقلب ہو گئے حالات بیک چشم زدنکل یگانے جو تھے وہ آج ہیں بیگانوں میں

مبدأ فیض نے بخشی وہ مجھے طبع رسانام اپنا بھی نصیرؔ اب ہے سخن دانوں میں

— پیر نصیرالدین