7 اشعار

کسی کو ہجر تڑپائے تمہیں کیا

Kisi ko hijr tadpaye, tumhein kya

کسی کو ہجر تڑپائے تمہیں کیا

«کسی کو ہجر تڑپائے تمہیں کیا» پیر نصیرالدین کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 50 سیکنڈ ہے۔

کسی کو ہجر تڑپائے تمہیں کیاجیے کوئی کہ مر جائے تمہیں کیا

قیامت بھی اگر آئے تمہیں کیاکوئی سولی پہ چڑھ جائے تمہیں کیا

تمہاری جلوہ سامانی سلامتزمانے پر غضب آئے تمہیں کیا

بہ صد ناز و ادا گیسو بکھیرواندھیرا ہر طرف چھائے تمہیں کیا

محبت کو نہ تم سمجھو نہ جانومحبت ہم کو تڑپائے تمہیں کیا

تمہارا مشغلہ مشق تغافلکسی کے دم پہ بن جائے تمہیں کیا

نصیرؔ آہ و فغاں سے باز آؤسمجھتے ہوں گے ہم سایے تمہیں کیا

— پیر نصیرالدین