8 اشعار

چار تنکوں کا سہارا کچھ نہیں

Chaar tinkon ka sahara kuch nahi

چار تنکوں کا سہارا کچھ نہیں

«چار تنکوں کا سہارا کچھ نہیں» پیر نصیرالدین کا کلام ہے، جسے ندیم بخاری نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «آج مے خانے میں نیت میری بھر جانے دے پیر نصیر الدین نصیر» میں 8 فروری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 2 سیکنڈ ہے۔

چار تنکوں کا سہارا کچھ نہیںصحن‌ گلشن میں ہمارا کچھ نہیں

چین لوٹا دل مرا ویراں کیابس بگاڑا ہے سنوارا کچھ نہیں

جان دینے کے لیے حاضر ہیں ہمعاشقی میں یہ خسارا کچھ نہیں

بے وفائی بھی ترا احسان ہےاس سے بڑھ کر حق ہمارا کچھ نہیں

جستجو ایماں تن آسانی گناہموج سب کچھ ہے کنارا کچھ نہیں

ہم سے دل لے کر یہ ظالم نے کہاجاؤ رستہ لو تمہارا کچھ نہیں

اک نگاہ لطف ہم پر بھی کبھیعرض ہے اپنی اجارا کچھ نہیں

سارے عالم میں وہی وہ ہیں نصیرؔسب کچھ ان کا ہے ہمارا کچھ نہیں

— پیر نصیرالدین

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں