7 اشعار

اک قیامت بن گئی ہے آشنائی آپ کی

Ik qayaamat ban gayi hai aashnayi aap ki

اک قیامت بن گئی ہے آشنائی آپ کی

«اک قیامت بن گئی ہے آشنائی آپ کی» پیر نصیرالدین کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 54 سیکنڈ ہے۔

اک قیامت بن گئی ہے آشنائی آپ کیخون کے آنسو رلاتی ہے جدائی آپ کی

در حقیقت آپ ہیں وہ پیکر حسن و جمالجان سے دل سے ہوئی شیدا خدائی آپ کی

دیکھتے ہی دیکھتے اڑنے لگے حضرت کے ہوشہم نے جب تصویر ناصح کو دکھائی آپ کی

سیر کرنے ان کے کوچے میں گئے تھے ایک دنکچھ خبر اے حضرت دل پھر نہ آئی آپ کی

اور اس بے چارگی کا ہو بھی سکتا کیا علاجرو دئے ہم دیکھ کر بے اعتنائی آپ کی

ضعف میں چلنا تو کیا اٹھنا بھی تھا اپنا محالوہ تو بس ہم کو محبت کھینچ لائی آپ کی

فیض پاتا ہے نصیرؔ اس سنگ در سے اک جہاںکیوں رہے ناکام آخر جبہ سائی آپ کی

— پیر نصیرالدین