6 اشعار

جب اچانک مجھے یاد آپ کی آ جاتی ہے

Jab achaanak mujhe yaad aap ki aa jaati hai

جب اچانک مجھے یاد آپ کی آ جاتی ہے

«جب اچانک مجھے یاد آپ کی آ جاتی ہے» پیر نصیرالدین کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 46 سیکنڈ ہے۔

جب اچانک مجھے یاد آپ کی آ جاتی ہےدل کی دنیا میں عجب حشر اٹھا جاتی ہے

جب وہ خوشبوئے بدن لاتی ہے باد سحریمیری امید کے غنچوں کو کھلا جاتی ہے

تھرتھرا اٹھتے ہیں سن سن کے شب غم تارےآسماں تک مرے نالوں کی صدا جاتی ہے

لمحہ بھر کو جو ذرا چین سے سو جاتا ہوںآپ کی یاد مجھے آ کے ستا جاتی ہے

فصل گل ہوتی ہے دو روز کی مہمان مگرآکے گلشن میں نئی دھوم مچا جاتی ہے

اب نہیں کوئی ضرورت کسی قاصد کی نصیرؔلے کے پیغام مرا آہ رسا جاتی ہے

— پیر نصیرالدین