8 اشعار

ان کے جلووں نے عجب رنگ جما رکھا ہے

In ke jalwon ne ajab rang jama rakha hai

ان کے جلووں نے عجب رنگ جما رکھا ہے

«ان کے جلووں نے عجب رنگ جما رکھا ہے» پیر نصیرالدین کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 1 سیکنڈ ہے۔

ان کے جلووں نے عجب رنگ جما رکھا ہےبزمِ کونین کو دیوانہ بنا رکھا ہے

نبض ساکت ہوئی دم کھچ کے لبوں پر آیااب جو آؤ بھی تو بیمار میں کیا رکھا ہے

شاید آ پہچیں دمِ نزع بالیں پہ میریملک الموت کو باتوں میں لگا رکھا ہے

اب تو پردے سے نکل چاند سی صورت والے!شبِ فرقت نے اک اندھیر مچا رکھا ہے

تیرے اندازِ نظر دیکھنے آ جاتا ہوںورنہ میرے لیے میخانے میں کیا رکھا ہے

آئینہ حسن میں تحلیل نہ ہو جائے کہیںتیری تصویر کو سینے سے لگا رکھا ہے

تیرے قرباں، تری اس یاد کے لمحے کے نثارجس نے شب بھر مجھے مصروفِ دعا رکھا ہے

کیا نصیرؔ آنکھ اٹھے ساغر و مینا کی طرفان کی آنکھوں نے مجھے مست بنا رکھا ہے

— پیر نصیرالدین