6 اشعار

سنے کون قصہ درد دل میرا غم گسار چلا گیا

Sune kaun qissa-e-dard-e-dil mera ghamgusar chala gaya

سنے کون قصہ درد دل میرا غم گسار چلا گیا

«سنے کون قصہ درد دل میرا غم گسار چلا گیا» پیر نصیرالدین کا کلام ہے، جسے ایم سعید نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «آج مے خانے میں نیت میری بھر جانے دے پیر نصیر الدین نصیر» میں 8 فروری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 10 منٹ 3 سیکنڈ ہے۔

سنے کون قصہ درد دل میرا غم گسار چلا گیاجسے آشناؤں کا پاس تھا وہ وفا شعار چلا گیا

وہی بزم ہے وہی دھوم ہے وہی عاشقوں کا ہجوم ہےہے کمی تو بس میرے چاند کی جو تہہ مزار چلا گیا

وہ سخن شناس وہ دور بیں وہ گدا نواز وہ مہ جبیںوہ حسیں وہ بحر علوم دیں میرا تاجدار چلا گیا

کہاں اب سخن میں وہ گرمیاں کہ نہیں رہا کوئی قدرداںکہاں اب وہ شوق میں مستیاں کہ وہ پر وقار چلا گیا

جسے میں سناتا تھا درد دل وہ جو پوچھتا تھا غم دروںوہ گدا نواز بچھڑ گیا وہ عطا شعار چلا گیا

بہے کیوں نصیرؔ نہ اشکِ غم رہے کیوں نہ لب پر میرے فغاںہمیں بے قرار وہ چھوڑ کر سر راہ گزار چلا گیا

— پیر نصیرالدین

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں