9 اشعار

میکدے کا نظام تم سے ہے

Maikade ka nizaam tum se hai

میکدے کا نظام تم سے ہے

«میکدے کا نظام تم سے ہے» پیر نصیرالدین کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 55 سیکنڈ ہے۔

میکدے کا نظام تم سے ہےشیشہ تم سے ہے جام تم سے ہے

صبح تم سے ہے شام تم سے ہےہر طرح کا نظام تم سے ہے

سب کو سوز و گداز تم نے دیاعشق کا فیض عام تم سے ہے

میں زمانے کے رو بہ رو چپ ہوںبے تکلف کلام تم سے ہے

خال مشکیں بھی زلف پیچاں بھیدانہ تم سے ہے دام تم سے ہے

مہر انور میں ہے تمہاری ضیاحسن ماہ تمام تم سے ہے

تم ہو بنیاد دونوں عالم کیدو جہاں کا قیام تم سے ہے

ہیں تمہارے ہیں تم ہمارے ہوہیں کو عشق دوام تم سے ہے

اب کسی کو نصیرؔ کیا جانےاب تو جو کچھ ہے کام تم سے ہے

— پیر نصیرالدین