9 اشعار

جب ان سے مری پہلی ملاقات ہوئی تھی

Jab un se meri pehli mulaqat hui thi

جب ان سے مری پہلی ملاقات ہوئی تھی

«جب ان سے مری پہلی ملاقات ہوئی تھی» پیر نصیرالدین کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 7 سیکنڈ ہے۔

جب ان سے مری پہلی ملاقات ہوئی تھیاس دن ہی قیامت کی شروعات ہوئی تھی

اتنا ہے مجھے یاد کبھی بات ہوئی تھیرسماً ہی سہی ان سے ملاقات ہوئی تھی

خط پڑھ کے خفا تو ہوا اور اس نے کیا کہاقاصد مرے بارے میں کوئی بات ہوئی تھی

کچھ یاد نہیں بازیٔ الفت کا نتیجہتم جیت گئے تھے کہ ہمیں مات ہوئی تھی

میں ہوں وہ رہ عشق میں مظلوم مسافرمنزل کے قریب آ کے جسے رات ہوئی تھی

ہاں یاد ہے مجھ کو ترے گیسو کا بکھرنابرسا تھا یہ بادل کبھی برسات ہوئی تھی

محروم ہوں اب خواب میں بھی اس کی جھلک سےجس رخ کی زیارت مجھے دن رات ہوئی تھی

یہ چاند یہ تارے بھی بتاتے ہیں چمک کرتقسیم ترے حسن کی خیرات ہوئی تھی

بیٹھے تھے سر بزم نصیرؔ ان کے قریں ہمکل رات کی یہ بات ہے کل رات ہوئی تھی

— پیر نصیرالدین