7 اشعار

آج مے خانے میں نیت میری بھر جانے دے

Aaj mai-khane mein niyat meri bhar jane de

آج مے خانے میں نیت میری بھر جانے دے

«آج مے خانے میں نیت میری بھر جانے دے» پیر نصیرالدین کا کلام ہے، جسے افتخار احمد نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «آج مے خانے میں نیت میری بھر جانے دے پیر نصیر الدین نصیر» میں 8 فروری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ ہے۔

آج مے خانے میں نیت میری بھر جانے دےبادۂ ناب کے ساقی مجھے پیمانے دے

کس کو معلوم کہ کل کون رہے گا زندہآج رندوں کو ذرا پی کے بہک جانے دے

دیکھ اے دل نہ آنچ آئے وفا پر کوئیجو بھی آتی ہے مصیبت میرے سر آنے دے

تجھ سے بھی دست و گریباں کبھی ہو گا واعظوحشیٔ عشق کو رنگ اور ذرا لانے دے

اے مرے دست جنوں بڑھ کے الٹ دے پردہحسن شرمانے پہ مائل ہے تو شرمانے دے

اک دو جام سے کیا پیاس بجھے گی ساقیمے پلاتا ہے تو ایسے کئی پیمانے دے

عشق ہے عشق نصیرؔ ان سے شکایت کیسیوہ جو تڑپانے پہ آمادہ ہیں تڑپانے دے

— پیر نصیرالدین

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں