11 اشعار

تم اک نگاہ کبھی دل پہ ڈال کر دیکھو

Tum ek nigaah kabhi dil pe daal kar dekho

تم اک نگاہ کبھی دل پہ ڈال کر دیکھو

«تم اک نگاہ کبھی دل پہ ڈال کر دیکھو» پیر نصیرالدین کا کلام ہے، جسے نور مائیر نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «آج مے خانے میں نیت میری بھر جانے دے پیر نصیر الدین نصیر» میں 8 فروری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 41 سیکنڈ ہے۔

تم اک نگاہ کبھی دل پہ ڈال کر دیکھواس آئنے کی ذرا دیکھ بھال کر دیکھو

چلو یہ زعم بھی اپنا نکال کر دیکھوتمارے در پہ ہوں اب اپنے ٹال کر دیکھو

جواب تم کو ملے گا سوال کر دیکھوہماری آنکھوں میں آنکھیں تو ڈال کر دیکھو

تماری راہ میں مٹنا ہے زندگی میرییقین نہیں تو مجھے پائمال کر دیکھو

یہ غیر ہے نہ کسی کا ہوا نہ ہو گا کبھیتم آستین میں یہ سانپ پال کر دیکھو

بڑا ہی لطف تھا آپس کی اس محبت میںجو ہو سکے تو وہ رشتے بحال کر دیکھو

ہزار تاڑنے والے ہیں ان اشاروں کےادھر ادھر بھی ذرا دیکھ بھال کر دیکھو

جناب شیخ کسی کی کبھی نہیں سنتےنتیجہ کچھ بھی نہیں قیل و قال کر دیکھو

خمار میں ہوں تو رندوں کا امتحاں بے سودمزہ تو جب ہے کہ ساغر اچھال کر دیکھو

نظر کی ٹھیس لگے گی تو ہو گا چکنا چوردل آئینہ ہے ذرا تم سنبھال کر دیکھو

امید وصل نہیں کچھ جواب تو دیں گےنصیرؔ آج تم ان سے سوال کر دیکھو

— پیر نصیرالدین

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں