10 اشعار

وہ دن بھی ہے آنے والا

Woh din bhi hai aane wala

وہ دن بھی ہے آنے والا

«وہ دن بھی ہے آنے والا» پیر نصیرالدین کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 53 سیکنڈ ہے۔

وہ دن بھی ہے آنے والاتڑپے گا تڑپانے والا

پھر ہے کسی پر آنے والادل ہے قیامت ڈھانے والا

دیکھ رہا ہے غور سے ان کوآنے والا جانے والا

میں نہ ہٹوں گا در سے تیرےبہکائے بہکانے والا

بزم میں ان کی میں ہی میں ہوںچوٹ جگر پر کھانے والا

سانس کا رشتہ ٹوٹ رہا ہےکب آئے گا آنے والا

ان کی بلا سے ان کو کیا غممٹ جائے مٹ جانے والا

آنکھوں سے دل میں در آیاوہ کم گو شرمانے والا

بھول کر آیا پھر نہ ادھر کوبات بنا کر جانے والا

کاش نصیرؔ کوئی مل جاتاراہ پر اس کو لانے والا

— پیر نصیرالدین