9 اشعار

وہ کیا کہہ گئے مجھ کو کیا کہتے کہتے

Wo kya keh gaye mujh ko kya kehte kehte

وہ کیا کہہ گئے مجھ کو کیا کہتے کہتے

«وہ کیا کہہ گئے مجھ کو کیا کہتے کہتے» پیر نصیرالدین کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 56 سیکنڈ ہے۔

وہ کیا کہہ گئے مجھ کو کیا کہتے کہتےبھلا کہہ گئے وہ برا کہتے کہتے

جہاں یہ نہ ہو آنکھ بھر آئے قاصدمری داستان وفا کہتے کہتے

اٹھا تھا میں کچھ ان سے کہنے کو لیکنزباں رک گئی بارہا کہتے کہتے

وہ سنتے مگر اے ہجوم تمناہمیں کھو گئے مدعا کہتے کہتے

زمانے کی آغوش میں جا پڑے ہمزمانے کو نا آشنا کہتے کہتے

پلائے گا ساقی تو پینی پڑے گیکسی دن روا ناروا کہتے کہتے

نگاہیں جھکیں لب ہلے مسکرائےوہ چپ ہو گئے جانے کیا کہتے کہتے

ادھوری رہی داستان محبتجہاں سے کوئی اٹھ گیا کہتے کہتے

نصیرؔ ایسے اشعار ان کو سناؤوہ شرمائیں بھی مرحبا کہتے کہتے

— پیر نصیرالدین