6 اشعار

غم سے بہل رہے ہیں آپ آپ بہت عجیب ہیں

Gham se bahal rahe hain aap aap bahut ajeeb hain

غم سے بہل رہے ہیں آپ آپ بہت عجیب ہیںدرد میں ڈھل رہے ہیں آپ آپ بہت عجیب ہیں

سایۂ وصل کب سے ہے آپ کا منتظر مگرہجر میں جل رہے ہیں آپ آپ بہت عجیب ہیں

اپنے خلاف فیصلہ خود ہی لکھا ہے آپ نےہاتھ بھی مل رہے ہیں آپ آپ بہت عجیب ہیں

وقت نے آرزو کی لو دیر ہوئی بجھا بھی دیاب بھی پگھل رہے ہیں آپ آپ بہت عجیب ہیں

دائرہ وار ہی تو ہیں عشق کے راستے تمامراہ بدل رہے ہیں آپ آپ بہت عجیب ہیں

اپنی تلاش کا سفر ختم بھی کیجئے کبھیخواب میں چل رہے ہیں آپ آپ بہت عجیب ہیں

— پیرزادہ قاسم