7 اشعار

جی رہا ہوں ترے بغیر، یہ تو کمال ہوگیا

Jee raha hoon tere baghair, yeh to kamaal ho gaya

جی رہا ہوں ترے بغیر، یہ تو کمال ہوگیا

«جی رہا ہوں ترے بغیر، یہ تو کمال ہوگیا» راجا اکرام قمر کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 4 سیکنڈ ہے۔

جی رہا ہوں ترے بغیر، یہ تو کمال ہوگیاآج بچھڑے تجھ کو چوتھا سال ہو گیا

اک لمحے میں لٹ گئی مری عمر کی کمائیتیرے بچھڑتے ہی میں کنگال ہو گیا

اب تک یقین نہیں کہ دوریاں ہیں ہم میںسادہ سا سفر زیست کا جبال ہو گیا

اُجْڑی پڑی ہے ہر شاخ، شجر کی یہاںکچھ اسطرح سے مرے چمن کا حال ہوگیا

اب تمنا بہاروں کی کیوں کر ہو مجھےگلشن تو میرا خزاؤں سے نہال ہو گیا

کچھ اس طرح سے جھگڑ رکھا ہے مجھےتری یادوں سے نکلنا میرا محال ہو گیا

دسمبر کہہ رہا ہے ماضی کے آئینے کووہ حسین و جمیل قمر اب زال ہو گیا

— راجا اکرام قمر