6 اشعار

کہے جو تجھ پہ وہ اشہار جھوٹ بولتے ہیں

Kahe jo tujh pe woh ishaar jhoot bolte hain

کہے جو تجھ پہ وہ اشہار جھوٹ بولتے ہیں

«کہے جو تجھ پہ وہ اشہار جھوٹ بولتے ہیں» راجا اکرام قمر کا کلام ہے، جسے کریسنٹ نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «جب سے بچھڑا ہےتو بکھر گیا ہوں راجا اکرام صاحب کے ساتھ» میں 24 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 10 منٹ 55 سیکنڈ ہے۔

کہے جو تجھ پہ وہ اشہار جھوٹ بولتے ہیںہیں میرے اپنے مگر یار جھوٹ بولتے ہیں

سمجھ رہا تھا جنہیں تیرا ایک مدت سےوہ سارے تیرے طرفدار جھوٹ بولتے ہیں

عجب دور ادا کاریوں کا ایا ہےکہ بولنے کے ہیں فنکار، جھوٹ بولتے ہیں

مرے چمن کی حفاظت جو کر نہیں سکتےگلوں کے ساتھ لگے خار جھوٹ بولتے ہیں

فراق یار میں لطف و کرم نہیں ملتانہ جانے کیوں یہ مرے یار جھوٹ بولتے ہیں

نہ جانے کون سی مجبوریاں ہیں ان کو قمرتمام شہر کے اخبار جھوٹ بولتے ہیں

— راجا اکرام قمر

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں