10 اشعار

مجھ سے کچھ ایسا واسطہ رکھا

Mujh Se Kuch Aisa Waasta Rakha

مجھ سے کچھ ایسا واسطہ رکھا

«مجھ سے کچھ ایسا واسطہ رکھا» راجا اکرام قمر کا کلام ہے، جسے انتظار حسین نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «جب سے بچھڑا ہےتو بکھر گیا ہوں راجا اکرام صاحب کے ساتھ» میں 24 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 14 سیکنڈ ہے۔

بحر : خفیف مسدس مخبون محذوف مقطوعفاعلاتن مفاعلن فِعْلن

مجھ سے کچھ ایسا واسطہ رکھاپاس رہ کر بھی فاصلہ رکھا

وہ رقیبوں سے میرے ملتا رہااور مجھ سے بھی رابطہ رکھا

دل کو تسلی دی کئی باتوں نےاس نے ہر زخم تازہ رکھا

ہم نے چاہا تھا ایک ہونا بھیاس نے ہر موڑ پر دُوسرا رکھا

کہہ کے سب کچھ بھی وہ نہ کہہ پایالب پہ خاموشی کا پردہ رکھا

میں نے چاہا تھا سچ کی نسبت ہواس نے ہر سچ کو آدھا رکھا

قرب کے نام پر جدائی دیدل کے آنگن میں سانحہ رکھا

میں رہا عمر بھر اسی الجھن میںاس نے رشتہ بھی، مسئلہ رکھا

قمرؔ قرب کے سب قرینوں میںاس نے مجھ کو ہی فاصلہ رکھا

— راجا اکرام قمر

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں