7 اشعار

پہروں قمر کو دیکھے گا وہ شخص میرے بعد

Pehron Qamar Ko Dekhega Woh Shakhs Mere Baad

پہروں قمر کو دیکھے گا وہ شخص میرے بعد

«پہروں قمر کو دیکھے گا وہ شخص میرے بعد» راجا اکرام قمر کا کلام ہے، جسے امل خان نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «جب سے بچھڑا ہےتو بکھر گیا ہوں راجا اکرام صاحب کے ساتھ» میں 24 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 59 سیکنڈ ہے۔ یہ کلام سحرِ بیاں کی محفلوں میں 2 مرتبہ پیش کیا جا چکا ہے۔

پہروں قمر کو دیکھے گا وہ شخص میرے بعدسب سے مرا ہی پوچھے گا وہ شخص میرے بعد

ویرانیاں رہیں گی مرے گھر کے صحن میںکس کو گلے لگائے گا وہ شخص میرے بعد

پہروں اکیلا بیٹھے گا وہ شخص میرے بعدکانپیں گے اس کے ہاتھ کئی بار دیکھنا

اشکو کو جب بھی پونچھے گا وہ شخص میرے بعدتربت پہ میری آئے گا وہ دن میں بھی بارہا

شب بھی وہیں بتائے گا وہ شخص میرے بعددھوئے گا میری قبر کو ہر شام، اور پھر

سرہانے پھول رکھے گا وہ شخص میرے بعدپوچھا نہ زندگی میں کبھی ایک بار بھی

برسوں قمر کا پوچھے گا وہ شخص میرے بعد

— راجا اکرام قمر

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں