4 اشعار

مجھے زندگی میں قدم قدم پہ تری رضا کی تلاش ہے

Mujhe zindagi mein qadam qadam pe teri raza ki talash hai

مجھے زندگی میں قدم قدم پہ تری رضا کی تلاش ہےترے عشق میں اے مرے خدا مجھے انتہا کی تلاش ہے

میں گناہوں میں ہوں گھرا ہوا، میں زمین پر ہوں گرا ہواجو مجھے گناہ سے نجات دے مجھے اُس دعا کی تلاش ہے

میں نے جو کیا وہ برا کیا، میں نے خود کو خود ہی تباہ کیاجو تجھے پسند ہو میرے رب مجھے اُس ادا کی تلاش ہے

ترے در پہ ہی مرا سر جھکے اور کچھ نہیں چاہیےمجھے سب سے کر دے جو بے نیاز مجھے اُس انا کی تلاش ہے

— رانا احمد شہید