5 اشعار

نگاہیں تری بے اماں اور بھی ہیں

Nigahein teri be-amaan aur bhi hain

نگاہیں تری بے اماں اور بھی ہیں

«نگاہیں تری بے اماں اور بھی ہیں» ساحر بھوپالی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 37 سیکنڈ ہے۔

نگاہیں تری بے اماں اور بھی ہیںمرے صبر کے امتحاں اور بھی ہیں

نہ سمجھے کوئی جستجو اپنی کاملکہ اس بے نشاں کے نشاں اور بھی ہیں

غم آسودگی پر نہ ہو مطمئن دلحوادث ابھی ناگہاں اور بھی ہیں

نہ ہو بے تکلف تو اس بد گماں سےابھی اس کے دل میں گماں اور بھی ہیں

مرا درد ساحرؔ کسی نے نہ جانایہ مانا مرے ہمزباں اور بھی ہیں

— ساحر بھوپالی